کوئٹہ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا پاسپورٹ آفیسر اور عملے کے عوام دشمن رویے کی مذمت

پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیری حربوں کو عوام و ہزارہ دشمن اقدام ہے

اتوار 21 جنوری 2018 20:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں کوئٹہ کے پاسپورٹ آفیسر اور اسکے عملے کی عوام دشمن رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بلاوجہ درخواست گزاروں کو تنگ کرنے او رپاسپورٹ کے اجراء میں تاخیری حربوں کو عوام و ہزارہ دشمن اقدام قرار دیا۔بیان میں کہا گیاکہ پاسپورٹ دفتر کے آفیسران واہلکاروں کو اضافہ آمدنی کا مزہ لگ گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ دفتر کے باہر ایجنٹوں کی قطاریں موجود ہیں جو ہر درخواست گزار کو فوری پاسپورٹ بنانے کیلئے اپنی بامعاوضہ خدمات پیش کرکے لوگوں سے ہزاروں روپے طلب کرتے ہیں۔جبکہ اس بابت پارٹی نے بارہا اخبارات و دیگر ذرائع سے حکام بالا اور ذمہ دار محکموں کو آگاہ کیا ہے کہ پاسپورٹ آفس میں موجود نسل پرست اور مخصوص جماعت کا خیرخواہ ہزارہ قوم اور کوئٹہ کے شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کر رہاہے۔

(جاری ہے)

مگر کوئی محکمہ اور حکومت اپنی ذمہ اریوں کا احساس کرتے ہوئے پاسپورٹ آفس کے اہلکاروں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کر رہا۔بیان میں کہا گیاکہ عوام کے شناختی دستاویزات باالخصوص قومی شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے نادرا کا محکمہ موجود ہے جن کے پاس اس وقت بھی لاکھوں کی تعداد میں ملکی شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کی صورت میں موجود ہے اگر اس ادارے سے کسی شہری کے تمام دستاویزات تصدیق ہوکر ریکارڈ کا حصہ بنتے ہیں تو پھر کسی اور محکمے کو یہ اختیار نہیں ہونا چاہئے کہ باربار عوام کے دستاویزات کو تصدیق کیلئے مختلف تفتیشی اداروں کے پاس بھیجے۔

خصوصاً سرکاری ملازمین اور انکے اہل خانہ کے ریکارڈ کی تصدیق کا حق تو قطعاً پاسپورٹ آفس کو حاصل نہیں۔بیان میں کہا گیاکہ اضافی آمدنی کو یقینی بنانے کیلئے پاسپورٹ آفیسر اور دیگر عملہ سرکاری اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کے دستاویزات کی تصدیق کرانے کیلئے انہیں تعاون اور مختلف پولیس دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کر رہے ہیں اور یہ عمل صرف ہزارہ قوم کے ساتھ روا رکھا گیا ہے جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔صوبائی حکومت بالخصوص جس مسلط شخص کو وزارت دی گئی ہے وہ ہزارہ قوم کے ساتھ اس غیر منصفانہ،غیر آئینی و غیر قانونی عمل کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ہزارہ قوم کو دستاویزات کے حصول کو آسان بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں