سردار یار محمد رندکی سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی سے ملاقات

ملکی اور بلوچستان کی مجموعی ،سیاسی وقبائلی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

اتوار 21 جنوری 2018 20:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے اتوار کو اسلام آباد میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے ملکی اور بلوچستان کی مجموعی ،سیاسی وقبائلی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنمائوں نے آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی اور ایک دوسرے کو اپنے موقف سے آگاہ کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں