متحدہ مجلس عمل علمائے کرام ودینی قوتوں کا ملک گیر بابرکت اتحاد ہے،جماعت اسلامی بلوچستان

قوم کی امنگوں وخواہشات کے مطابق ،یکجہتی واتحاد کی فضا پیدا کرکے اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کریگی،بیان

اتوار جنوری 20:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میںکہا گیا ہے کہ متحدہ مجلس عمل علمائے کرام ودینی قوتوں کی ملک گیر بابرکت اتحاد ہے قوم کی امنگوں وخواہشات کے مطابق ،یکجہتی واتحاد کی فضا پیدا کرکے اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کریگی ۔دینی ووٹ کو یکجا کرنے سے مسائل ومشکلات حل ہوسکتی ہے ۔اتحاد ویکجہتی کو سفر ترقی وخوشحالی اور امن وعدل کا سفر ہوگا۔

دیانت دار قیادت نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر مسائل ومشکلات اورپریشانیوں کا شکار ہیں اہل بلوچستان دینی سوچھ فکر رکھنے والے لوگ ہیں انشاء اللہ دینی قوتوں اور علمائے کرام کو آئندہ الیکشن میں کامیاب کریگی ۔ مسائل ومشکلات کے حل کیلئے قومی یکجہتی ،مخلص قیادت اورکرپشن کا خاتمہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہے جماعت اسلامی الحمد اللہ حکومت میں نہ ہونے کے باوجود عوام کے دکھ دردمیں شریک اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

موروثیت ،کرپشن سے پاک جمہوری اسلامی پارٹی جماعت اسلامی ہے ۔ذمہ داران عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کریں ۔بد قسمتی سے کئی دہائیوں سے سادہ عوام سے صرف وعدے کیے جارہے ہیں الیکشن کے دوران وعدے کرنے والے الیکشن میں کامیابی کے بعد غائب ہوجاتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔پورے بلوچستان میں ترقیات وترقی کا کوئی میگاپراجیکٹ نہیں صوبائی دارالحکومت کی مین سڑکیں کھدائی کے بعد گزشتہ ایک سال سے ویسے کے ویسے ہیں ۔

تعلیم وصحت کا کوئی بڑادارہ نہیں ۔صحت کے دو بڑے ہسپتال میں زیادہ رش کی وجہ سے عوام ادویات ،ایکسرے وٹیسٹ کی سہولیات ناپیدہے ۔تعلیمی اداروں میں نقل وسفارش کا کلچر ہے ملازمتیں برائے فروخت ہیں اقرباء پروری ،رشوت کی وجہ سے اہل وپڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگری لیکر دربدر کے کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔جماعت اسلامی حقیقی عوامی اسلامی تبدیلی لاکر رہے گی۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments