اُردو پوائنٹ پاکستان کوئٹہکوئٹہ کی خبریںسریاب سب ڈویژن ایس ڈی او واساکی بہترکارکردگی سے عوام نے سکھ کاسانس ..

سریاب سب ڈویژن ایس ڈی او واساکی بہترکارکردگی سے عوام نے سکھ کاسانس لیا

ایس ڈی او اوران کے عملہ نے حلقہ عوام کو پانی کی سپلائی یقینی بنائی حوصلہ افزائی کی جائے‘اہلیان علاقہ47-67, نواب ایاز جوگیزئی اورکونسلر نیاز بڑیچ نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ہے ‘ نیوزرپورٹ

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2018ء)حلقہ 47-67ارباب کرم خان روڈرئیسانی روڈ کلی شیخان شاہ زمان ٹاؤن اورگردونواح علاقوں کے مکینوں نے سریاب سب ڈویژن کے ایس ڈی او یاسراحمد اورحلقہ 47کے کونسلر نیاز بڑیچ کی کاوشوں سے واٹر سپلائی بحال ہوئی اہلیان علاقہ نے کہاکہ سابق صوبائی وزیراور پشتونخوامیپ کے رہنماء نواب ایاز جوگیزئی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ٹیوب ویلوں کی تعداد میں اضافہ کرکے پانی بندش ہمیشہ کیلئے ختم کردی ان کے دور حکومت میںعلاقے ترقیاتی کاموں کی جال بچھائی گئی جس میں شمسی لائٹ اور سیوریج سسٹم ٹف ٹائل اوردیگر ترقیاتی کام کئے عوامی خدمت کے سرشار رہنماء ہیں ان کی داد دینی چاہیے۔

(خبر جاری ہے)

اہلیان علاقہ نے مزید کہاکہ ایس ڈی او یاسران کے عملہ سپر وائزرغلام حیدرنصراللہ خارانی کی بہترکارکردگی اور واٹر سپلائی کی بحالی میں کردار ادا کررہے ہیں جو لائق تحسین ہے انہوں نے صوبائی وزیر واسا میر امان اللہ نوتیزئی سے مطالبہ کیاکہ ایس ڈی او یاسراورسپروائزرغلام حیدرنصراللہ خارانی اوردیگر عملہ کی بہترین کارکردگی پرا نہیں حوصلہ افزائی اور اپ گریڈ کیاجائے تاکہ یہ عملہ علاقے میں مزید واٹر سپلائی بہتر کرسکیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

کوئٹہ شہر کی مزید خبریں