نئے رکشہ شوروم کو فراہم کردہ علاقے میں سیکورٹی کے انتظامات اطمینان بخش نہیں،انتظامیہ وعدوں پر عملدرآمد کرے،آل کوئٹہ رکشہ یونین

اتوار 21 جنوری 2018 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) آل کوئٹہ رکشہ یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود نے کہا ہے کہ نئے رکشہ شوروم کو فراہم کردہ علاقے میں سیکورٹی کے انتظامات اطمینان بخش نہیں انتظامیہ شوروم مالکان کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آل کوئٹہ رکشہ یونین کی جانب سے رکشہ شوروم کی اسپنی روڈ پر منتقلی کے معاملے کو تمام شوروم مالکان نے احسن طریقہ سے سرانجام دیا اور ہماری تنظیم کی جانب سے بھی انتظامیہ کیساتھ تعاون کیا گیا انتظامیہ کی جانب سے ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ متبادل جگہ پر سیکورٹی صفائی اسٹریٹ لائٹس سمیت تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی مگر افسوس کیساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ اب تک اس علاقے میں سیکورٹی تک کے انتظامات نہیں کئے گئے جو قابل افسوس امر ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ رکشہ شوروم کو فراہم کی گئی متبادل جگہ پر فوری طورپر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شوروم مالکان ایک محفوظ ماحول میں اپنا کاروبار کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں