پارلیمنٹ کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ،مولانا عبدالواسع

جمعیت علماء اسلام اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ،اپوزیشن لیڈربلوچستان اسمبلی

پیر جنوری 00:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2018ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے پارلیمنٹ کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے جمعیت علماء اسلام اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام صوبہ کی سب سے بڑی سیاسی و مذہبی جماعت ہے اور ہمیشہ صوبہ کے مسائل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا ہے جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے اور جو لوگ پارلیمنٹ کے خلاف باتیں کررہے ہیں وہ ملکی آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں اس لئے جمعیت علماء اسلام نے پہلے بھی جمہوریت کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے جو بھی حکومت اچھے اور مثبت کام کرے گی اپوزیشن کے ہوتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گے اور حکومت کی کاموں کی تاکید کریں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا سپریم ادارہ ہے اورجس طرح لوگ پارلیمنٹ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں وہ کبھی بھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہونگے کراچی میں نقیب اللہ مسعود کی پولیس کے جعلی مقابلے میں ہلاکت پر افسوس ہے اور سندھ حکومت اس طرح کارروائیاں کرنے پر پولیس کے خلاف کارروائی کرے پولیس اہلکار جس طرح بے گناہ لوگ.ں کوٹارگٹ کررہے ہیں وہ معاشرے کے لئے ٹھیک نہیں اس لئے اس کی روک تھام کی جائے

(جاری ہے)

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments