اُردو پوائنٹ پاکستان کوئٹہکوئٹہ کی خبریںملک بھر کی پولیس کو ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ، پو لیس سے کالی بھیڑوں ..

ملک بھر کی پولیس کو ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ، پو لیس سے کالی بھیڑوں کو نکالنے کی ضرورت ہے ،کر چی وملک کے دیگر علاقوں میں امن وامان کے مسائل بھی زیادہ تر راشی آفیسران کی کارستانیوں سے ہیں ، ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2018ء)جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک بھر کی پولیس کو ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، دیانت دارآفیسرزکو اختیارات واخلاص کیساتھ تعینات کرکے پولیس سے کالی بھیڑوں کو نکالنے کی ضرورت ہے ،نقیب اللہ مسعود سمیت دیگر بے گناہوں کوپولیس مقابلوں میں شہید کرنے پولیس کے کالے آفیسر کاوطیرہ بن گیا ہے ،کراچی وملک کے دیگر علاقوں میں امن وامان کے مسائل بھی زیادہ ترپولیس کے راشی وبدکردار بدماش آفیسرزکی کارستانیوں کی وجہ سے ہیں نقیب اللہ مسعود کے قاتل کو فی الفورگرفتار کرکے قانون کے مطابق سزادی جائیں تاکہ اس قسم کے مظالم کا راستہ روکھا جائیں ۔

وہ پیر کو اپنے دفتر میں وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کر ر رہے تھے ۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہروں وشاہراہوں پر ڈکتیوں میں کمی کیلئے بھی ضروری ہے کہ پولیس کو باکردار دیانت دار ومخلص بنایا جائے ،بدقسمتی سے محکمہ پولیس کی تنخواہیں بھی پہلے بہتر مگر معیارمیں کوئی بہتری نہیں آئی رشوت خوری وظلم کا بازار گر م کرکے بے گناہوں کاخون اورانہیں بلاوجہ کی قید وبندکی سعوبتیں برداشت کرناپڑتی ہے ،بے گناہوں کو عمر قید وپھانسی اورپولیس مقابلوں میں قتل کرنے کی وجہ ملک کا نظام تباہ وناکام ہوگیا ہے بے گناہوں کا خون کس کے سرہے کہ آئے دن پولیس گردی میں بے گناہوں کو قتل کیا جاتاہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائوں کو پریشان بہنوں کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ،دیانت دار پولیس آفیسر قوم کے محسن اورہیروہیں جس پر پوری قوم کو ہر وقت فخر کرنا چاہیے قوم دیانت دار پولیس آفیسر پر فخر کرتی ہے اور ان کی زندگی وسلامتی کیلئے دعاگورہتی ہے ،ظلم کا بازارگرم کرکے کس کی خدمت کی جارہی ہے ،کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اندھیر نگری وپولیس نگری اور رشوت خوردی کی وجہ سے ظلم کی بازارگرم ہے بے گناہوں کو قتل وپابند سلاسل کیا جاتاہے جو لمحہ فکریہ ہے اس ظلم کے برے اثرات پورے معاشرے ونظام زندگی پر عیاں ہیں ۔

امن وعدم اور انصاف کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں اسلامی قانون نافذ کیا جائے پولیس محکمہ کے چھوٹے بڑے تمام آفیسرزکی تربیت اسلامی سانچوں میں کی جائیںظلم و رشوت کے معاشرتی معاشی برے اثرات سے آگاہ دی جائیں تاکہ خوشحال مثالی معاشرہ قائم کرکے امن وامان بحال کیاجائیں جماعت اسلامی ملک میں اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کوئٹہ شہر کی مزید خبریں