اُردو پوائنٹ پاکستان کوئٹہکوئٹہ کی خبریںمتحدہ مجلس عمل میں شامل دینی تنظیموں کے ذمہ داران کا اجلاس آج ہوگا ..

متحدہ مجلس عمل میں شامل دینی تنظیموں کے ذمہ داران کا اجلاس آج ہوگا ، آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت ہوگی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2018ء) متحدہ مجلس عمل میں شامل علمائے کرام ودینی تنظیموں کے ذمہ داران کا اجلاس منگل 23جنوری دن گیارہ بجے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر الفلاح ہائو س الگیلانی روڈ کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلو چ خصوصی طور پر شرکت کریں گے جبکہ دینی جماعتوں کے ذمہ داران کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،اجلاس میں مجلس عمل کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے دینی تنظیمیں وذمہ داران مشاورت وفیصلے کریں گے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کوئٹہ شہر کی مزید خبریں