جے آئی یوتھ بلوچستان کے زیراہتمام نقیب اللہ محسود کی شہادت کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا

پیر 22 جنوری 2018 20:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) جے آئی یوتھ بلوچستان کے زیراہتمام نقیب اللہ محسود کی شہادت کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا ،مظاہرے میں صوبائی صدر محمد ولی صبائون ،عبدالقیو م ،عبدالمتین اخوندزادہ ،عبدالکبیر شاکر ،ابراہیم کاکڑ ودیگر رہنماء نے کہاکہ کراچی کو ایک سازش کے تحت مظلوموں کے خون سے سرخ کہاگیا ہے اور خاص کر غریب اور محنت کشوں کو ٹارگٹ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے قائدین نے کراچی کے امن کو بحال کرنے کیلئے بروقت کردار ادا کیا ہے اور کراچی کا اختیار جماعت کیساتھ تھا تو کراچی امن کا گہوارہ تھا ۔اس موقع پر مقررین نے کہاکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں