پنجاب یونیورسٹی میں جو کچھ ہوا غلط ہوا ہے ،پنجاب یونیورسٹی کا انتظامیہ طلباء تنظیموں کو لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چا ہتے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

پیر 22 جنوری 2018 21:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں جو کچھ ہوا غلط ہوا ہے پنجاب یونیورسٹی کا انتظامیہ طلباء تنظیموں کو لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چا ہتے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے صورتحال اور حقائق کو معلوم کرنے کے بعد اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پچھلے مرتبہ جب پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا تو یہاں کے سیاسی جماعتوں نے ایک جرگہ بنایا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی اور کوشش ہو تی رہے کہ معاملات کو بہتری کی طرف یونیورسٹی کی انتظامیہ ایک منصوبے کے تحت بلوچستان کے طلباء کو استعمال کرنا چا ہتے ہیں اور اپنے مقاصد حاصل کرنا چا ہتے ہیں انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر اور وہاں کے انتظامیہ ایک منصوبے کے تحت حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اصل حقائق اور تحقیقات کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک سیاسی اور پرامن جماعت ہے اور ہمیشہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہ دکی ہے آج بھی اگر ملک میں بلوچستان کی حقوق کے لئے آواز اٹھائی تو جماعت اسلامی ہے جنہوں نے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے انہوں نے کہا کہ اب بھی تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئے مل کر صورتحال پر قابو پالیں کیونکہ وہ یہ بچے پنجاب یونیورسٹی میں پڑھتے ہیں جو والدین اپنے پیٹ کاٹ کر کے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے وہاں بھیجتے ہیں ہمیں تصادم سے گریز کر نا چا ہئے اور حالات کو بہتری طرف لے جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں