کوئٹہ ،پولیس کی کامیاب کاروائی، دوخطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکلیں اسلحہ برآمد

پیر 22 جنوری 2018 22:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد ریجن نذیراحمد کرداورایس ایس پی نصیرآبادمیرحسین احمد لہڑی نے ڈیرہ مرادجمالی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نصیرآباد پولیس نے کامیاب کاروائی کر کے ڈکیتی لوٹ مارسمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب دوخطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکلیں اسلحہ،موبائل فونزاوردیگرسامان برآمد کرلیا گیا مختیار بلیدی اوراس کاساتھی اخترحسین سبی،نصیرآباد اورسندھ پولیس کوبھی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے جن کاتعلق بین الصوبائی گروہ سے سے بتایاجاتا ہے ان کی نشاندہی پرمزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جرائم پیشہ عناصرقانون کے شکنجے سے بچ نہیں پائیں گے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے جو بھی جرائم میں ملوث پایا گیا ان کے خلاف بھی بھرپورایکشن لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈیرہ مرادجمالی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ڈی ایس پی سرکل امیرجان مگسی،ایس ایچ اوسٹی منظوراحمدسیال،اورسب انسپکٹرحبیب اللہ لاشاری موجود تھے اس موقع پر گرفتارملزمان کو بھی میڈیا کے سامنے لایا گیا ڈی آئی جی نذیراحمد کرداورایس ایس پی میرحسین احمد لہڑی نے بتایا کہ سماج دشمن عناصرکو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائیگاقانون کی بالادستی اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن وسائل کو بروئے کارلایاجارہا ہے انہوںنے کہاکہ کامیابی کاروائی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی بھرپورحوصلہ افزائی کی جائے گی عوام کو بھی چاہیے کہ وہ جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ہم سب ملکرعلاقے کو امن کا گہوارہ بناسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں