کوئٹہ میں دہشتگردی کے پیش نظر کرایہ داری قانون پر سختی سے عملدرآمد کا آغاز

متعلقہ پولیس تھانوں میں کوائف جمع نہ کرانے والے 6 مالکان کرایہ دار اور پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف تھانہ جناح ٹائون، سریاب ، پشتون آباد میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں،ایس ایس پی پریشنز کوئٹہ نصیب اللہ خان

پیر 22 جنوری 2018 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس آپریشنز کوئٹہ نصیب اللہ خان نے کہا ہے کہ پہلی بار صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشتگردی کے پیش نظر کرایہ داری قانون پر سختی سے عملدرآمد کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ پولیس تھانوں میں کوائف جمع نہ کرانے والے 6 مالکان کرایہ دار اور پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف تھانہ جناح ٹائون، سریاب ، پشتون آباد میں مقدمات درج کرلئے گئے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے شہر کے 36 ہزار میں سے 18 ہزار کرائے کے گھروں اور عمارتوں کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے باقی کرایہ داروں مالک مکان اور پراپرٹی ڈیلر نے رجسٹریشن مکمل نہ کرائی تو ان کے خلاف کارروائی کرینگے جس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر 1 سال کی سزا اور جرمانہ بھی ہوگا انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ پولیس نے اگست 2015 میں بلوچستان اسمبلی سے پاس ہونے والے بلوچستان رسٹریکشنز آف رینٹنڈ بلڈنگ (سیکورٹی) یعنی بلوچستان کرایہ داری سیکورٹی ایکٹ پاس کروایا اور اس پر سختی سے عملدرآمد شروع کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ کے 22 تھانوں میں 15 تھانوں میں اس کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت عمارت کے مالک پر لازم ہوگا کہ وہ کوئی بھی عمارت ،ْ دکان ،ْ گھر یا فلیٹ کرائے پر دینے سے قبل کرایہ دار کے ساخت تحریری معاہدہ کریگا اور اس کی تصدیق شدہ کاپی متعلقہ پولیس یا لیویز کی جانب سے جاری کئے گئے فارم میں کرایہ دار کے مکمل کوائف اور رہائش پذیر 14 سال سے بڑی عمر کے افراد کی تفصیلات تھانے میں جمع کرائے گا اور پولیس یا لیویز مذکورہ کرایہ دار مالک مکان اور پراپرٹی ڈیلر کو باقاعدہ رسید فراہم کریگا تاکہ تمام کرایہ داروں کے کوائف پر مشتمل سینٹرل ڈیٹا بیس بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کرایہ دار کی مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں علم ہونے کے باوجود پولیس کو آگاہ نہ کرنے کی صورت میں مالک بھی اس کے جرم میں برابر کا شریک ہوگا اس قانون کا اطلاق قبائلی علاقوں کے علاوہ بلوچستان بھر میں ہوگا تاہم ڈھائی سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا اب پولیس نے سختی سے عملداری کو یقینی بنایا ہے جس کے تحت 6 مقدمات درج کر کے مالک مکان کرایہ دار اور پراپرٹی ڈیلر سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ایس ایس پی نے بتایا کہ قانون پر عملدآمد سے قبل شہر کے 22 تھانوں کی حدود میں آبائی مہم چلائی گئی اور پولیس کی ٹیموں کے ذریعے گلی محلوں میں جاکر سروے کیا گیا جس کے تحت 36ہزار کرائے کے مکانات کی نشاندہی کی گئی انہوں نے کہا کہ اس قانون پر عملدرآمد سے دہشتگردی جرائم پیشہ عناصر پر کھڑی نظر رکھی جائیگی کیونکہ دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کرایہ پر عمارتوں کو حاصل کرتے ہوئے ان کے کوئف پولیس کو دستیاب ہونگے اور دہشتگردی سمیت جرائم کی وارداتوں پر قابوں پانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ بقیہ تھانوں کی حدود میں اس قانون کے تحت اپنے کوائف تھانوں میں جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں