برقی لائنوں کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں (کل) مختلف علاقوںکی بجلی بند رہے گی، کیسکو

منگل 23 جنوری 2018 17:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 24جنوری کوانڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈرصبح10بجے تا 12بجے دن جبکہ مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس فیڈر11بجے سے 12بجے بجلی بندہوگی نیز اِسی روزانڈسٹریل گرڈکے نیوپشتون آباد اورپشتون آبادایکسپریس ،کوئٹہ سٹی گرڈکے ملک پلانٹ اور سریاب گرڈکے ہزارہ ٹائون، جڑسا فیڈرز سے صبح11بجے سے ایک بجے دن تک جبکہ سریاب گرڈکے کرانی فیڈر12بجے تا سہ پہر3بجے نیز سمنگلی ایکسپریس فیڈردن ایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 25جنوری کوکوئٹہ سٹی گرڈکے نواں کلی فیڈرصبح9بجے سے 12بجے تک ۔ سریاب گرڈکے ہزارہ ٹائون ، انڈسٹریل گرڈکے پشتون آباد ایکسپریس اوراولڈپشتون آبادفیڈرز11بجے تا ایک بجے دن بجلی بندہوگی علاوہ ازیں سریاب گرڈکے جائنٹ روڈ،جان محمداورایسٹرن بائی پاس فیڈرز12بجے سے دوپہر2بجے ۔اولڈسمنگلی فیڈر12بجے تا سہ پہر3بجے نیز سریاب گرڈکے سمنگلی ایکسپریس فیڈرایک بجے سے شام چاربجے تک جبکہ سریاب گرڈ کے اولڈ لیاقت بازارشام چاربجے سے شام پانچ بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں