ذاتی طورپر این ٹی ایس کے حق میں نہیں ہوں،طاہر محمود خان

این ٹی ایس کے ذریعے بھی حقداروں کو اپنا حق نہیں مل رہا ہے، محکمہ میں سینئر اور تجربہ گار لوگوں کو آگے لاکر ان کے ذریعے بھرتیوں کو مکمل کرینگے، محکمے میں8ہزار سے زائد آسامیاں محکمہ تعلیم میں خالی ہیں، جلد مشتہر کر کے بے روزگار نوجونوں کو میرٹ کے مطابق تعینات کرینگے،صوبائی وزیر تعلیم

منگل 23 جنوری 2018 19:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے ساڑھے چار سال میں نوکری نہ دیکر بے روز گاری میں اضافہ کر دیا 8ہزار سے زائد آسامیاں محکمہ تعلیم میں خالی ہے جلد مشتہر کر کے بے روزگار نوجونوں کو میرٹ کے مطابق تعینات کرینگے موجودہ حکومت سے عوام کی جو توقعات ہے ان کو مایوس نہیں کرینگے میں ذاتی طورپر این ٹی ایس کے حق میں نہیں ہوں ‘ یہ بات انہوںنے منگل کے روزاپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوںنے کہا کہ سابقہ حکومت کی دور میں این ٹی ایس کے ذریعے جو نوجوان بھرتی ہوئے تھے ان کو بھی اپنا حق نہیں دیا گیا اور یہ لوگ عدالت چلے گئے تھے عدالت نے بھی ان کے حق میں فیصلہ دیا میرے کو شش ہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق ان نوجوانوں کو اپنا حق دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو تبدیلی لائی ان کا ایک مقصد تھا اس مقصد میں کامیاب ہونے کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے اور ہم دن رات ایک کر کے اگرچہ ہمارے ساتھ وقت کی بہت کمی ہے لیکن پھر بھی ہم اپنی کو ششوں کو بروئے کا رلائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ سابقہ حکومت نے اپنے ساڑے چار سال میں دیگر محکموں کے ساتھ محکمہ تعلیم میں بھی روزگار نہیں دیا اور ہزاروں کی تعداد میں آسامیاں خالی ہونے کے باوجود نوجوانوں کو مایوس کر دیا لیکن ہم اس طرح نہیں ہونے دینگے بلکہ میرٹ کے مطابق 8ہزار 3سو آسامیاں جو اس وقت محکمہ تعلیم میں خالی پڑھے ہوئے ہیں ان پر جلد نوجوانوں کو میرٹ کے بنیاد پر بھرتی کریںگے انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ذاتی طورپر این ٹی ایس کے حق میں نہیں ہوں کیونکہ این ٹی ایس کے ذریعے بھی حقداروں کو اپنا حق نہیں مل رہا ہے محکمہ میں سنیئر اور تجربہ گار لوگوں کو آگے لاکر ان کے ذریعے بھرتیاں کو مکمل کرینگے۔

انہوںنے کہا کہ محکمہ تعلیم کو درست کرنے کیلئے آغاز کر لیا اس سلسلے میں اگر کوئی بھی رکاوٹ بننے کی کوشش کرے گا توہم اسکی کوئی پر واکرینگے ہم اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں