کوئٹہ،محکمے میں ہونیوالے غیر قانونی بھر تیوں کو منسوخ کرینگے کیونکہ حق داروں کو حق نہیں دیا گیا،محمد عامر رند

صوبے کو ترقی کی راہ پر لانے کے لئے مقامی آفیسران کو ترجیح دینگے مقامی آفیسران نے یہاں کے روایات کو جانتے ہیں موجودہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی

منگل 23 جنوری 2018 20:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی محمد عامر رند نے کہا کہ محکمے میں ہونیوالے غیر قانونی بھر تیوں کو منسوخ کرینگے کیونکہ حق داروں کو حق نہیں دیا گیا اور صوبے کو ترقی کی راہ پر لانے کے لئے مقامی آفیسران کو ترجیح دینگے مقامی آفیسران نے یہاں کے روایات کو جانتے ہیں موجودہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں ماضی میں ہونیوالے تمام غیر قانونی بھر تیوں کو فی الفور منسوخ کرینگے اور میرٹ کو کسی بھی صورت پامال نہیں ہونے دینگے ماضی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی اس لئے بے روزگار نوجوان پہاڑوں پر چلے گئے اور غلط راستے کو اپنایا گیا ہے اس لئے ہم ان تمام بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے جب تک بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع نہیں دینگے اس وقت تک بد امنی پر ہم کنٹرول نہیں کر سکتی30 ہزار آسامیوں کو 20 دن کے اندر اندرمختص کرینگے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں جو بھی معاملات چل رہے ہیں ان کا بھی بغور جائزہ لے رہے ہیں اور مقامی آفیسران کو یہاں کے معاملات اور روایات کا اچھی طرح معلوم ہے اس لئے باہر کے آفیسروں کے بجائے یہاں کے مقامی آفیسروں کو تمام اضلاع میں ضلعی سربراہ تعینات کرینگے کیونکہ وہ تمام چیزوں سے بخوبی واقف ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو یہاں کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور صوبے کو درپیش تما م مسائل کو مختصر مدت میں حل کرینگے کیونکہ ماضی میں بہت کو تائیاں ہوئی ہے اور ان کو کوتاہیوں کو دور کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت اٹھائیں گی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں