قوم تحریک میں ٹھیکے حاصل کرنے والے کرپشن با چاخانی کو بد نام کرنے کے سوا کچھ نہیں، ملک سمندر خان

کاسی ایڈووکیٹ قوم کی بد قسمتی ہے کہ عوام مولانا فضل الرحمان، عمران نیازی، بلاول زرداری کے جلسوں میں شرکت کر رہے ہیں،مرکزی چیئرمین قومی جسٹس پارٹی

منگل 23 جنوری 2018 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) قومی جسٹس پارٹی کے مرکزی چیئرمین ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا کہ یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ آج عوام مولانا فضل الرحمان، عمران نیازی، بلاول زرداری جیسے سیاسی مداریوں کے جلسوں میں شرکت کر کے اپنے نا اہلی اور اپنے آپ کو تماشا بنا کر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ عوام واقعی اپنے نئے نسل سے مخلص نہیں ہیں اور ملک میں اسی فرسودہ نظام کے سوا اور کچھ نہیں چاہتا اگر واقعی عوام سے ایماندار اور مخلص ہو تو ایسے لو گوں کے جلسوں میں شرکت سے رد گردانی اور اسے جلسوں کو ناکام بنا کر حقیقی سیاسی جماعتوں کا ساتھ دے کر اپنے عوام کے خوشحالی، ترقی کرپشن سے پاک سیاسی کردار کے جلسوں اور ان کے سیاسی باتوں اور قربانیوں کو دے کر جنہوں نے عوام اور قوموں کے حقوق اور ملک میں جمہوریت کیلئے ہر وقت جیلیں اور صعبوتیں برداشت کی ہے ایسے جلسوں جس کے لئے ہیلی کاپٹر میں جا کر خطاب اور جلسے سے جذباتی اور عوام کو خوشنما تقریریں کر کے عوام کو خوش کرنے کے سوا کچھ نہیں اور یہی لوگ عوام کو اندھیروں میں رکھ اقتدار حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ ایسے بے حس عوام نے مسلط کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ2013 جس قوتوں نے انتخابات کرائے اور اپنے پسند نمائندوں کو عوام پر مسلط کیا اور پھر دم اعتماد اپنے ہی ادارے کے وزیراعلی پر کیا اور اسی طرح بلوچستان نیپ کی حکومت کو ختم کیا اب مزید عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا اب عوام بالخصوص بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں اور عوام کو مزید تعلیم ، صاف پانی، صحت، زراعت اور عوام اپنے بچوں کی ترقی وخوشحالی اور بنیادی حقوق سے محروم رکھنا اسلام اور پاکستانی قانون کی حکمرانی سے دور رکھنا ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف کے سوا کچھ نہیںسیاست با چا خان کے سوچ، فکر اور عدم شدد کے فلسفے اور خان عبدالولی خان کے سیاست کے اثاثہ ہی پشتون قوم کو اپنا تے ہوئے اور قومی تحریک میں سچے کارکنوں کے ذریعے ہی اپنا حقوق حاصل کر سکتیں ہیں اور با چا خان ہر مفادات کو حاصل کر نے والے باچا خانی سے مخلص نہیں ہو سکتے قوم تحریک میں ٹھیکے حاصل کرنے والے کرپشن با چاخانی کو بد نام کرنے کے سوا کچھ نہیں قومی تحریک میں مخلص کارکنوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ با چا خانی کے نام پر ان تمام مفاد پرستوں کو رد کر ے جو با چاخانی کے نام سو دا گر بنے ہوئے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں