کوئٹہ ، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت شدت اختیار کر گئی، غریب مریض رل گئے

شہری ادویات باہر کے میڈیکلوں سے خریدنے پر مجبور

منگل جنوری 20:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2018ء) کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت شدت اختیار کر گئی ادویات کی کمی کے باعث غریب مریض رل گئے اور شہری ادویات باہر کے میڈیکلوں سے خریدنے پر مجبور ہو گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد کوئٹہ کے سول ہسپتال اور بی ایم سی میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی جس کے باعث صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنیوالے مریضوں اور ان کے لواحقین کومشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ادویات کی کمی کے باعث شہری باہر سے ادویات خریدنے پر مجبور ہو گئے ڈائیلاسز کی ضروری ادویات بھی ہسپتالوں میں ناپید ہو گئے ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ نے بتایا کہ ایمر جنسی بنیادوں پر ادویات فراہمی کے لئے ایم ایس ڈی سے درخواست کی ہے اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے مریضوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کیا کہ تھانوں کے دورے کے بعد سرکاری ہسپتالوں کا بھی دورہ کریں اور یہاں جو صورتحال مریضوںکو درپیش ہیں اس کا بھی نوٹس لیا جائے اور سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments