کوئٹہ ، محکمہ خوراک میں ہونیوالے بد عنوانیوں کا خاتمہ کرینگے،میر ضیاء اللہ لانگو

ہمسایہ ممالک میں آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے

منگل 23 جنوری 2018 20:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) مشیر خوراک میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ محکمہ خوراک میں ہونیوالے بد عنوانیوں کا خاتمہ کرینگے اور ہمسایہ ممالک میں آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے اور چیک پوسٹوں پرآٹے کی سمگلنگ سے متعلق بھتہ خوری کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا آٹے پر سبسڈی کے حوالے سے عوام کو ریلیف فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر میں چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر قلات ، خالق آباد اور بلوچستان بھر سے آئے ہوئے لو گوں نے مشیر بننے پر مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا کہ وہ عوام کے مسائل کو حل کرینگے مشیر خوراک میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ ماضی میں محکمہ خوراک کا محکمہ بلیک لسٹ رہا ہے اور ریکارڈ بھی صحیح نہیں سابقہ وزراء اور محکمہ فوڈ کے آفیسران پر بے جا الزامات تھے اور محکمہ خوراک کو ٹریک پر لانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت اٹھائیں گے اور ماضی میں جو کچھ ہوا ہے اس کو دھونے کے لئے ہمارے بس میں جو ہو سکے وہ کرینگے بلوچستان میں محکمہ خوراک نے ماضی میں بہت کو تا ہیاں ہوئی اور بد عنوانی بھی زیادہ ہوئی اس لئے ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے اور عوام کو آٹے کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے اور کسی کو بھی کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دینگے بلوچستان کے زمینداروں کیساتھ تعاون کرینگے اور سبسڈی کے حوالے سے عوام کو ریلیف فراہم کرینگے آج محکمہ خوراک کا بریفنگ لیں گے جس میں حکمت عملی طے کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں