بیوٹمزنے الحمد یونیورسٹی کو انٹر یونیورسٹی کرکٹ زون میں شکست دے کر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

منگل 23 جنوری 2018 22:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) کوئٹہ ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف بلوچستان کے گرائونڈ پر زون Iکے ٹورنامنٹ کا میچ ہوا جس میں الحمد یونیورسٹی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ30اورز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 136رنز سکور کیے جبکہ بیوٹمز نے مطلوبہ ہدف 25ویں اور میں پورا کر کے میچ اپنے نام کیاجس میں کپتان اسفند کی41رنزعزت کے 22،احسن کی21،اور مسعود کے 19رنز شامل تھے جبکہ کے بیوٹمز کے جانب سے بہترین بائولنگ کرتے ہوئے شہزادکاسی نی6اورز میں3کھلاڑی ،اسفند نے 26رنز دے کر2کھلاڑی اور حمید نے 1کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

الحمد یونیوسٹی کوشکست دے کر بیوٹمز نے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا جو 15فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

بیوٹمز بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین افرادی قوت اور کھیلوں کے میدانوں میں ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی بھی پیدا کر رہا ہے بیوٹمز میں دستیاب بہترین تعلیمی اور کھیلوں کی سہولیات سے نوجوان بھر پور استفعادہ حاصل کر رہے ہیںاور بلوچستان کا نام روشن کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام زون I کے بیوٹمز کی جیت پر ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ٹیم ورک سے اچھے اور مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں