بلوچستان نیوٹریشن پروگرام صوبے میں غذائیت کی ترقی اور ترویج کے حوالے سے بہترین انداز میں خدمات سرانجام دے رہا ہے، سیکرٹری صحت جاوید انور شاہوانی

منگل 23 جنوری 2018 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) سیکریٹری صحت جاوید انور شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان نیوٹریشن پروگرام صوبے میں غذائیت کی ترقی اور ترویج کے حوالے سے بہترین انداز میں خدمات سرانجام دے رہا ہے جبکہ اس حوالے سے بین الاقوامی اداروں جن میں قابل ذکر طور پر یونیسف، عالمی ادارہ صحت، عالمی ادارہ خوراک، عالمی بینک، آسٹریلین ایڈ ودیگر کی مالی وتکنیکی معاونت قابل ستائش ہے اور حکومت بلوچستان ان ا داروںکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یہ بات انہوں نے نیوٹریشن پروگرام کے نیوٹریشن سیل کے زیر اہتمام مشترکہ صوبائی کیم پروگرام ریویو اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی سربراہ نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر علی ناصر بگٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر نیوٹریشن سیل ڈاکٹر عابد پانیزئی، بلوچستان نیوٹریشن پروگرام برائے ماں وبچے کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر فیصل شاہوانی، ڈاکٹر صادق بلوچ، ڈاکٹر غلام مصطفی، عالمی ادارہ صحت کے اسفندیار شیرانی، عالمی ادارہ خوراک بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر آفتاب بھٹی، یونیسف کے ڈاکٹر عامر اکرم، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈائریکٹریٹ ڈاکٹر حیات رونجھا تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ نیوٹریشن افسران، ضلعی نیوٹریشن کو آرڈینیٹر و متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی سربراہ ڈکٹر علی ناصربگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان نیوٹریشن پروگرام اس وقت صوبے کے سولہ اضلاع جس میں سات اضلاع کوعالمی بینک و دیگر میں یونیسف، عالمی ادارہ خوراک، عالمی ادارہ صحت کی مالی و تکنیکی معاونت حاصل ہے مگر اس امر کی بے حد ضرورت ہے کہ حکومت بلوچستان اپنے وسائل پر زیادہ انحصار کرتے ہوئے اس شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کے دیگر اضلاع میں وسعت دے اور اس پروگرام سے وابستہ افراد ی قوت کو زیادہ سے زیادہ فوقیت اوراہمیت دے کیونکہ غذائیت ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے اس سے صحت کی مجموعی اعداد شمار و عالمی سطح پرمقرر کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے مثبت اشاریے بھی اس شعبے سے بالواسطہ یا بالا واسطہ اثراندازہوتے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیوٹیرشن پروگرام ڈاکٹر عابد پانیزئی نے یونیسف کے فوڈپر فارپیس پروجیکٹ ، عالمی ادارہ خوراک کے ٹی ایس ایف پی کے بارے میںتفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر عالمی ادارہ خوراک کے ڈاکٹر آفتاب بھٹی یونیسف کے ڈاکٹر عابد اکرم ، عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر اسفند یارشیرانی، نے اپنے اداروں کی طرف سے حکومت کو ہر ممکن تعاون کایقین دلایا ۔

ا س موقع پر سیکریٹری صحت نے تمام اضلاع کے نمائندوںکو بتایا کہ وہ لوگوں کو ا س سلسلے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں اور اپنے پروگرام کے حوالے سے ضلعی سربراہوں سے رابطہ سازی کو مربوط بنائیں اور ان کی اقدامات بھی قابل ستائش ہیں اور فلیڈ میں وہ اول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں، حکومت بلوچستان اس مد میںانتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں