حکومت بدعنوانی کے تدارک کیلئے پر عزم ہے، قومی احتساب بیورو سے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا

چیف سیکرٹری کا مختلف محکموں میں خرد برد ہونے والی رقم کی حکومت بلوچستان کو واپسی کی تقریب سے خطاب

منگل 23 جنوری 2018 22:34

کوئٹہ ۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بدعنوانی کے تدارک کیلئے پر عزم ہے اور اس ضمن میں قومی احتساب بیورو سے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا ،بلا امتیاز اعلیٰ سے ادنیٰ تک یکساں طور پر جوابدہی کا موثر عمل بہتر نتائج کا حامل ثابت ہو سکتا ہے جبکہ اس ضمن میں اسلامی تعلیمات بہتر طرز حکومت میں رہنمائی کا موثر زریعہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب بلوچستان کے زیر اہتمام مختلف محکموں میں خرد برد ہونے والی رقم کی حکومت بلوچستان کو واپسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا چیف سیکریٹری بلوچستان نے کہا کہ بد عنوانی اور خلاف ضابطہ امور کی حوصلہ شکنی کے لئے رائج الوقت قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ایسے اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے جس سے معاشرے میں مثبت اقدامات اور کرداروں کی حوصلہ افزائی ہو اور زاتی مفادات پر مبنی اقدامات کی حوصلہ شکنی ہو انہوں نیکہا کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لئے راہنماء ہیں انہوں نے کہا کہ اچھی طرز حکمرانی کے لئے شفافیت اور احتساب کا موثر نظام اولین شرط ہے جس کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنی اپنی زمہ داری نبھانی ہوگی چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ نیب کی تجاویز کی روشنی میں صوبائی حکومت بدعنوانی کے تدارک کے لئے مشترکہ اقدامات کے تحت مزید موثر ٹھوس اقدامات اٹھائے گی اور بد عنوانی میں ملوث سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز سمیت رائج قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی چیف سیکرٹری بلوچستان نے نیب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں