کوئٹہ، اویس احمد پروسیکیوٹنگ انسپکٹر کے عہدے پرتعینات

جمعرات فروری 22:38

کوئٹہ۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء) محکمہ کانکنی و معدنی ترقی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی سفارش و مجاز حکام کی منظوری سے اویس احمد ولد حاجی حمید اللہ کو پروسیکیوٹنگ انسپکٹر (بی پی ایس ۔ 16) کے عہدے پرتعینات کردیا گیا ہے درایں اثنا۔

(جاری ہے)

محکمہ کانکنی ومعدنی ترقی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی سفارش ومجاز حکام کی منظوری سے محترمہ یاسمین ملک دختر اللہ بخش کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کیمیکل ) (بی پی ایس ۔

17) کے عہدے پر محکمہ کانکنی ومعدنی ترقی میں تعینات کردیا گیا ہے ۔دریں اثنا۔محکمہ کانکنی و معدنی ترقی حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش و مجاز حکام کی منظور ی سے محمد دین اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جیولوجسٹ ) ( بی پی ایس ۔17) کو 29 دسمبر 2017 سے مستقل بنیادوں پر ڈپٹی ڈائریکٹر (آئل اور گیس ) ( بی پی ایس ۔ 18) کے عہد ے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments