تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی ،ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری

جمعرات 22 فروری 2018 22:39

کوئٹہ۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی تعلیم ہی قوموں کی خوشحالی ترقی کی ضامن ہے تعلیمی انقلاب ہمارا ویژن ہے صوبائی حکومت معیاری تعلیم اور تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے اسکولوں میں سہولیات میسر ہوسکتی ہیں بنیادی سہولیات کی دستیابی یقینی بناکر اساتذہ اور طلباء وطالبات کو بہترین ماحول فراہم کرئینگے تعلیم ہی کے ذریعے امن دشمنوں کو شکست دے سکتے ہیں والدین کو چاہئے کہ وہ داخلہ مہم میں حصہ لیکر اپنے بچوں کو تعلیم جیسی زیور آراستہ کرنے اور روشن مستقبل کیلئے سکولوں میں داخل کروائیں ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کی ماہانہ اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد داخلہ مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصر اللہ یوسفزئی ڈی ای او زمان ترین ڈی ڈی او حاجی اکبر ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ای ایس پی سید ضیا ء الدین ڈی ای او عابدہ کاکڑ خیر محمد ترین حاجی عبدالبصیر آغا احمد خان بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے ہمراہ علاقے میں بند سکولوں کو کھولنے اور ان میں باقاعدہ درس و تدریس کا آغاز کرنا ہماری اولین ترجیح ہے داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع اور تحصیل کی سطح پر مختلف اقدامات اٹھائینگے گزشتہ سال مجموعی طور پر پندرہ ہزار سات سو باون بچوں کو سکولوں میں داخل کیا گیا ہے اور رواں سال داخلہ مہم کے دوران ہمارا ہدف سترا ہزار تین سو ستایس بچوں کو سکول میں داخل کروانا ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام محنت سے علم کی روشنی بچوں میں منتقل کریں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کیلئے سب کو ملکر گھر گھر مہم چلانا ہوگی کوشش کریں کہ کوئی بچہ داخل ہونے سے نہ رہ پائے جدید دور میں ترقی کا واحد ذریعہ اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مضمر ہے بلوچستان میں پسماندگی کی بڑی وجہ غربت نہیں بلکہ تعلیم کا نہ ہونے سے ہے ڈسٹرکٹ میں علم کی روشنی پھیل رہی ہے حکومت کی کاوشوں سے تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اقدامات کئے جارہے ہیں معماران قوم کے بہتر مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرئینگے ڈسٹرکٹ کے سکولوں میں تدریسی عمل میں لاپرواہی اور اساتذہ کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کرئینگے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں