کوئٹہ، حکومت جاری ترقیاتی منصوبوںکی جلد اور معیاری تکمیل کو یقینی بنارہی ہے ، سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات محمد علی کاکڑ

جمعرات 22 فروری 2018 22:39

کوئٹہ۔ 22فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) صوبائی سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات محمد علی کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوںکی جلد اور معیاری تکمیل کو یقینی بنارہی ہے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں جاری اجتماعی نوعیت کی اسکیمات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور اس ضمن میں ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں بجٹ کی جلد فراہمی بھی شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس لورالائی میں ژوب ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن ، چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی عبد الرحیم مینگل، ایس ای بی اینڈ آر (ون) سید عبدالجلیل آغا، ایس ای (ٹو)سید شاہ محمد ، ایس ای ایریگیشن شیر افگن ، ایس ای پی ایچ ای گوہر خان جوگیزئی ،ڈویژنل ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر فضل دین شیرانی ، اور دیگر ضلعی وڈویژنل آفسران بھی موجودتھے اجلاس میں ڈویژن کے تمام اضلاع میں جاری اور نئی سکیموں کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں جس میں لورالائی سنجاوی روڈ،مسلم باغ مرغہ فقیر زئی ،موسیٰ خیل داناسر ،ژوب میر علی خیل ،اور دیگر اہم سڑکوں اور دیگر منصوبے شامل تھے ۔

(جاری ہے)

سیکر ٹری پی اینڈڈی محمد علی کاکڑنے کہا کہ تمام متعلقہ آفیسران اپنے محکمو ں میں جاری کاموں کا معیار اور مقدار پر خاص توجہ دیں اور کوتاہی سے اجتناب کریں انہوں نے کہاکہ کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں اوردرکار بجٹ کے حوالے سے رابطہ کریں ان کی ہرممکن مدد کی جائے گی کمشنرسید سیف الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ ژوب ڈویژن سی ایم پیکیج ،پی ایس ڈی پی اور اداروں کی جانب اربوںکے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کی تکمیل سے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی اور علاقے ترقی کے آثار نمایا ں نظر آئیں گے بعد ازاں صوبائی سیکر ٹری لورالائی اور مضافات میں جاری سکیموں کامعائنہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں