کوئٹہ ،جماعت اسلامی بلوچستان کی ضلع ہرنائی کے تعمیر نواسکول شاہرگ پر تعلیم دشمنوں کے حملے کی مذمت

سماجی رہنما امیر جماعت اسلامی سید نور محمد شاہ کے تعمیر نوسکول پر حملہ کرکے قیمتی سامان کو لوٹ لیا، بیان

جمعرات 22 فروری 2018 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے بیان میں امیر جماعت اسلامی ضلع ہرنائی کے تعمیر نواسکول شاہرگ پر تعلیم دشمنوں کے حملے ،سالان لوٹنے وجلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تعلیم دشمنوں نے شاہرگ میں سماجی رہنما امیر جماعت اسلامی ضلع ہرنائی سید نور محمد شاہ کے تعمیر نوسکول پر حملہ کرکے قیمتی سامان کو لوٹ لیا اور بقیہ سامان کو ناکارہ بناکر جلا دیا پچھلے سال ان جیسے شرپسندوں نے ہرنائی تعمیر نوسکول پر حملہ کرکے سامان لوٹ لیا اور سکول کو آگ لگادی باربار اس قسم کی دہشت گردی وحملوں کی وجہ سے سکول مالک سید نور محمد شاہ ذہنی ومالی طورپرسخت پریشان ہیں ۔

حکومت ،محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام تعلیم دشمن شرپسندوں کو گرفتار اور لوٹا گیا سامان فی الفور برآمد اورتعمیر نوسکول کے چیئرمین سید نور محمد شاہ کے نقصانات کا ازالہ کریں جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے سید نورمحمد شاہ گزشتہ پندرہ سال سے بغیر کسی دنیاوی مفاد کے ہرنائی وشاہرگ میں علم کی شمعیں روشن کرکے نسل نو کومعیاری تعلیم کی زیور سے آراستہ کررہے ہیں تعمیر نوسکول میں غریب ویتیم بچوں کو مفت تعلیم جبکہ دیگر بچوں کو معمولی فیس دوسو ماہانہ پرپڑھارہے ہیں تعلیم دشمنوں کو تعلیمی ترقی پسند نہیں اس لیے انہوں نے تعمیر نوسکولز کو بدنام وناکام بنانے کیلئے مختلف سازشیں شروع کیے منفی حربے استعمال کیے اور سید نور محمدشاہ کے تعمیر نوسکولزکا راستہ روکھنے کی کوششیں کی جس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکتے تھے اب تعمیر نو سکولز کو مالی طور پر کمزور اور عوا م میں بدنام کرنے کیلئے مختلف حربے ومنفی پروپیگنڈے استعمال کررہے ہیں تعمیر نوکی عوامی مقبولیت سید نور محمد شاہ کی مخلصانہ جدوجہدکی وجہ سے شرپسند تعلیم دشمن کامیاب نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے تعمیر نوسکول کے چیئرمین وسماجی رہنما سید نور محمد شاہ تعلیم مفت دینے اور تعلیم دشمنوں کی باربارتعمیر نوسکولز پر حملے ،ڈاکے اور لوٹ مار وسامان جلانے کی وجہ سے مالی کو کمزور ہوگیے ہیں سید نور محمدشاہ نے تعلیم کو کاروبارنہیں بنایا بلکہ خدمت کے جذبے سے سرشارہوکر تعلیم کے شوقین غریبوں کے بچوں کومعیاری تعلیم سے آراستہ کیا ضلع ہرنائی میں سید نور محمد شاہ کے تعلیمی خدمات سے ہر فرد واقف ہیں انہوں نے تعلیم عام کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔

حکومت تعلیم دشمن سرپسندوں کا راستہ روکھیں تعمیر سکولز پر با ربارحملہ کرنے ،سامان چوری کرنے اور سکو ل کوجلانے والوں کوفی الفور گرفتار کرکے عبرت کانشان بنائیں سید نور محمد شاہ کے مالی نقصانات کا ازالہ اورتعمیر نوسکولز سسٹم میں سید نور محمد شاہ خصوصی کیساتھ مالی تعاون کریں تاکہ تعلیم وترقی کا سفرجاری رہیں اور جہالت کے اندھیروں سے قوم کو نکالنے کاسفر نہ رکھیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں