اُردو پوائنٹ پاکستان کوئٹہکوئٹہ کی خبریںکوئٹہ،جماعت اسلامی کی خشک سالی کے خاتمے اور باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ..

کوئٹہ،جماعت اسلامی کی خشک سالی کے خاتمے اور باران رحمت کیلئے نماز استسقاء وخصوصی اجتماعی دعائوں کا اہتمام کرنے کی اپیل

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،جماعت اسلامی کوئٹہ کے قائمقام امیر ڈاکٹر نعمت اللہ نے صوبہ بھر بلخصوص کوئٹہ کے تمام آئمہ کرام وعلمائے کرام اور عوام الناس سے اپیل کی نماز جمعہ کے موقع پر خشک سالی کے خاتمے اور باران رحمت کیلئے نماز استسقاء وخصوصی اجتماعی دعائوں کا اہتمام کریں بحیثیت قوم اللہ تعالیٰ سے اجتماعی توبہ و استغفار کی ضرورت ہے ۔

(خبر جاری ہے)

اللہ کی رحمت و مغفرت کے لیے ضروری ہے کہ حکمران باغیانہ رویہ چھوڑ کر اللہ سے معافی مانگیں تاکہ موسموں کی شدت اور خشک سالی سے نجات مل سکے ۔خشک سالی کی وجہ سے زیر زمین پانی سطح گرگیا ہے ،موسمی بیماریاں عام ہوگئی ہے زراعت تباہ ہورہاہے اور عوام پریشانی ومشکل کے شکارہیں اس لیے اخلاص کیساتھ نمازاستسقاء وگڑگڑاکر خصوصی اجتماعی دعائوں کی ضرورت ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کوئٹہ شہر کی مزید خبریں