پاک سرزمین پارٹی حب الوطنی اور بلاتفریق سیاست کررہی ہے ، طاہر شاہوانی

عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہمارا منشور ہے،سید عبدالرحمن آغا کی پی ایس پی میں شمولیت خوش آئند ہے

جمعہ 23 فروری 2018 19:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزر طاہر شاہوانی اور کوئٹہ ڈویژن کے آرگنائز سید ثناء اللہ آغا نے کہاہے کہ پاک سرزمین پارٹی حب الوطنی اور بلاتفریق سیاست کررہی ہیں ،عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہمارا منشور ہے پاکستان بھر میں جوق درجوق شمولیتوں سے پاک سرزمین پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہیں ۔

سید عبدالرحمن آغا کی پی ایس پی میں شمولیت خوش آئند ہے ۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو مسلم لیگ (ن) ٹائیگر فورس بلوچستان کے صدر عبدالرحمان آغا کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ریاض بلوچ ،شہزاد بادینی ،فیروز لانگو ،صادق خلجی ،علائو الدین ترین سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سید ثناء اللہ آغا نے کہاکہ پی ایس پی بلوچستان میں فعال ہورہی ہیں ہمارا منشور ہے کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرکے عوام کے مسائل کو اجاگر اور انکا حل تلاش کیا جائے ۔طاہر شاہوانی نے کہاکہ سید عبدالرحمان آغا کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت خوش آئند ہے امید ہے کہ وہ پارٹی کو فعال کرنے میں اپنا کردار اد اکرینگے ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سید عبدالرحمن آغا نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شروع دن سے ہمیں نظرانداز کیا گیا کارکن پارٹی سے خوش نہیں ہیں ہم نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے مگر پھر بھی ہمیں اہمیت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ہم نے مسلم لیگ (ن) کو خیر آباد کہ دیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال کی قیادت میں پاک سرزمین پارٹی بلاتفریق سیاست کررہی ہیں انکی کراچی اور ملک کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں اور ہم اپنے ساتھیوں کیساتھ ملکر عہد کرتے ہیں کہ بلوچستان میں پی ایس پی کومزید فعال بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں