ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) فرخ عتیق کی زیر صدار ت کھلی کچہری

جمعہ 23 فروری 2018 19:42

کوئٹہ ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) فرخ عتیق کی زیر صدار ت کھلی کچہری منعقد ہوئی کھلی کچہری میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اور اپنے مسائل بیان کیئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے موصول شدہ درخواستوں پر فوری احکامات صادر کئے اور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کے حوالے کیں اور کہا کہ موصول شدہ درخواستوں پر جلد از جلد کا م کیاجائے اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر نادرا ،میٹروپولٹین ،سوئی سدرن گیس کمپنی،کیسکو،ڈی ایچ او ہیلتھ،ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ،ایجوکیشن اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ د اران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصدعام لوگوں کے مسائل کو سن کر انھیں ریلیف فراہم کرنا ہے۔تاکہ عوام کو انصاف فراہم ہوسکے۔ کھلی کچہری میں شرکت کرنے والے عوام نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی خدمات کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں