بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

جمعہ فروری 19:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل بروز ہفتے 24فروری کو اسپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں 4بجے شروع ہوگا موجودہ سیشن 28فروری تک جاری رہے گا 2018ء میں صوبے میں حکومت کی تبدیلی کے بعد موجودہ اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہے ،اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے صوبائی وزراء ،ارکان اسمبلی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں اور ایم پی اے ہاسٹل کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں ۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments