کوئٹہ میں منچلے نوجوانوں نے بسنت پر پابندی کے حکومتی احکامات بو کاٹا کر دئیے

شہر بھر میں شدید ہوائی فائرنگ، پولیس بے بسی کامنظر پیش کرتی رہی، چھتوں سے گر کر چھ بچے زخمی ہوگئے

جمعہ 23 فروری 2018 19:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) کوئٹہ میں منچلے نوجوانوں نے بسنت پر پابندی کے حکومتی احکامات بو کاٹا کر دئیے شہر بھر میں شدید ہوائی فائرنگ پولیس بے بسی کامنظر پیش کرتی رہی چھتوں سے گر کے چھ بچے زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ شہر میں بارش اور سردی کے با وجود بسنت منا ئی گئی ،محکمہ داخلہ نے جمعرات کو ہی پولیس کو پتنگ بازی روکنے کے لئے مربوط اقدامات کر نے کا مراسلہ جاری کیا تھا تاہم جمعہ کو کوئٹہ شہر میں پتنگ بازی کا سامان فروخت ہوتا رہا جبکہ شہر کے وسطی علاقوں پرنس روڈ ، میگا نگی روڈ ،عبدالستار روڈ ، شالدرہ ،کواری روڈ ،کا سی روڈ ،جیل روڈ ، ارباب کرم خان روڈ، علمدار روڈ، جناح ٹائون شہباز ٹائون میں نوجوانوں نے کھلے عام پتنگ بازی ، شدید ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرتے ہوئے حکومتی احکامات اور پابندی کو ہوا میں اڑا دیا جبکہ پورا دن پولیس کی موبائلز ماسوائے گشت کے کچھ نہیں کر سکیں ،مغرب کے وقت جب منچلوں نے پتنگ بازی کا آخری رائونڈ منایا تو وزیرداخلہ کو شہر میں ہوائی فائرنگ کاخیال آیا اور انہوں نے پولیس کو ہوائی فائرنگ کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے مگر جب تک پولیس حرکت میں آئی تو نوجوان گھروں کو لوٹ چکے تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں