اُردو پوائنٹ پاکستان کوئٹہکوئٹہ کی خبریںجلاوطنی ،اہلی اور سازشیں نواز شریف کا راستہ روک نہیں سکتیں،سردار یعقوب ..

جلاوطنی ،اہلی اور سازشیں نواز شریف کا راستہ روک نہیں سکتیں،سردار یعقوب خان ناصر

, نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد تھے ہے اور رہیں گے،سینیٹر

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصرنے کہاہے کہ ایک بار پھر پرانے بازیگر نئے جال لیکر پارلیمنٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں اس بار انکا ہدف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر میاں محمد نواز شریف ہے مگر ہمیں یقین ہے کہ مہرو اور سازشیوں کا ٹولہ کو ایک بار پھر نہ کی کھانی پڑے گی اور ساب وزیراعظم محمد نواز شریف سرخرو ہونگے۔

یہ بات انہوں نے بلوچ خان اتمانخیل کی قیادت میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(خبر جاری ہے)

سینیٹر سردار یعقوب خان نا صر نے کہاہے کہ مسلم لیگی کارکن ایک بار پھر نئے عزم کیساتھ پارٹی پرچم تھام کر میدان عمل میں نکلیں گے اور ووٹ کی طاقت سے جمہوریت دشمن قوتوں کو شکست دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جلاوطنی ،اہلی اور سازشیں نواز شریف کا راستہ روک نہیں سکتی ہیں نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد تھے ہے اور رہیں گے ۔سینیٹر سرداریعقوب خان ناصر نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اس لئے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کو راستے سے ہٹانے کیلئے تمام ہربے ناکام ہونگے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

کوئٹہ شہر کی مزید خبریں