حب ، ضلع جھل مگسی ودیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے ،کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں

جمعہ 23 فروری 2018 20:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) بلوچستان کے صنعتی شہر حب ، ضلع جھل مگسی ودیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے کسی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے اوستہ محمد جمعہ کی رات کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر سکیل پر 3.

(جاری ہے)

3ریکارڈ کیا گیا جس کی گہرائی 16کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز اوستہ محمد سے 40کلومیٹر دور تھا تاہم فوری طورپر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور بلوچستان کے صنعتی حب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکوں کے موقع پر لوگ گھروں،دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر آگئے مقامی انتظامیہ نے دور دراز علاقوں میں ٹیمیں روانہ کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں