عوامی نیشنل پارٹی کا قوم پرست رہنماء ارباب مجیب الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار

جمعہ 23 فروری 2018 21:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر قوم پرست رہنماء ارباب مجیب الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے پشتون قومی تحریک کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا وہ ایک مخلص نڈر اور ہمدرد رہنماء تھے نہ صرف پشتونخوا کے طول و عرض میں بلکہ افغانستان میں بھی انہیں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے وہ شروع دن سے پشتون قومی تحریک سے وابستہ رہے پشتون ایس ایف کے پلیٹ فارم سے زمانہ طالبعلمی میںسرگرم عمل رہے فعال کردار ادا کرتے رہے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی عوامی نیشنل پارٹی میں ایک صاحب رائے کی حیثیت رکھی اور کبھی بھی مفادات و مراعات کے تابعے نہیں رہے مرحوم پشتون قومی تحریک کے اساس پر یقین کامل رکھتے تھے ماضی حال اور مستقبل کے حوالے سے خطے میں جاری حالات و واقعات سے پوری طرح باخبر تھے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں