اُردو پوائنٹ پاکستان کوئٹہکوئٹہ کی خبریںاداروں کے درمیان محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں،صاحبزادہ کمال الدین ..

اداروں کے درمیان محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں،صاحبزادہ کمال الدین

, عدالتی فیصلوں میں انصاف اور تواز ن ہونا چاہیے، ٹکرائو اور تعصب نہیں

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ کمال الدین نے کہاہے کہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیںعدالتی فیصلوں میں انصاف اور تواز ن ہونا چاہیے، ٹکراو اور تعصب نہیں سیاست سیاستدانوں کا ہی کام ہے، عدلیہ ، فوج اور پارلیمنٹ کا کردار بھی آئین نے متعین کردیا ہے سیاسی جماعتوں کو حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے سیاسی جدوجہد کی ایسی صف بندی کرنی چاہیے کہ جس سے آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جاسکے انہوںنے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے اور کرپٹ جوبھی ہے اس کا عدالتی احتساب ہونا چاہیے لیکن کرپشن کی آڑ میں سیاسی پارلیمانی نظام کو کمزور نہ کیا جائے انہوںنے کہاکہ پاکستان جمہوری ملک ہے جس کے عوام نے عدلیہ کی بحالی تحریک میں بڑا اہم کردار اداکیا تھا اب بھی قوم عدلیہ کے ساتھ ہے لیکن سیاسی عدم استحکام کا عالمی سطح پر کوئی اچھا پیغام نہیں جارہا اس کا سد باب ہونا چاہیے عوام چاہتے ہیں کہ عدلیہ آزادی کے ساتھ کام کرے مگر کسی شخص کی غلطی کی سزاپوری قوم کو نہیں ہونی چاہیے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

کوئٹہ شہر کی مزید خبریں