اتحادویکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے قوم مسائل کے حل کیلئے دین دار قیادت کا ساتھ دیں ،مولانا عبدالحق ہاشمی

جمعہ 23 فروری 2018 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء)جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ اتحادویکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے قوم مسائل کے حل اورسازشوں کو ناکام بنانے کیلئے دین دار صالح نیک نام قیادت کا ساتھ دیں ملک پر مسلط اشرافیہ اپنے اقتدارکے طول کیلئے قوم کو مذہبی اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کر رہا ہے حکمرانوں کی ترجیحات میں عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی شامل ہی نہیں ہے عوام بلوچستان کو ریگستان ومسائلستان بنانے والوں کو مستردکردیںبلوچستان وسائل سے مالامال مگر نہ وفاق نے ترجیح دی اور نہ صوبائی حکومتوں نے اخلاص کیساتھ کام کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی میگاپراجیکٹ نہ ہونا حکمرانوں کی بلوچستان کیساتھ بدنیتی و ناانصافی کوظاہر کر رہاہے بلوچستان میں نہ موجودہ حکومت بلکہ کئی دہائیوں سے کوئی میگاپراجیکٹ شروع نہیں ہوا پچھلی حکومت کے ساٹھ ساٹھ وزراء کروڑوں کی فنڈزکی باوجود ترقیاتی کام نہیں ہواوزراء وپارٹیاں تو مالامال ہورہی ہے مگر عوام بدحال وپریشانیوں اورمسائل کے دلدل میں پھنستے جارہے ہیں عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہیں ‘متوسط طبقات غربت کی چکی میں پس رہے ہیںاوریہ بنیادی انسانی حقوق ،تعلیم و صحت ، پینے کا صاف پانی جیسی دیگر سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں استحصالی اور ظلم پر مبنی کے نظام سے نجات کیلئے انقلابی قیادت کی ضرورت ہے جوعوام کا درد اپنے سینوں میں رکھتی ہو جماعت اسلامی ہی ملک کی واحد ، دینی، جمہوری اور سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کو اسلامی پاکستان اوربلوچستان کو خوشحال بنانا چاہتی ہے جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک نڈر اور صالح قیادت ملک میں موجود تمام بحرانوں سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور جماعت اسلامی ایسی فلاحی ریاست کا قیام چاہتی ہے جس میں تمام طبقات کو یکساں حقوق میسر ہوں لیکن ملک کی موجودہ قیادت قوم کو ملکی استحکام ، ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں بری سنجیدہ نہیں ہے لہٰذا اس امر کی ضرورت ہے کہ آئندہ انتخابا ت ان چوروں اور ڈاکوئوں کو مسترد کر دے اور محب وطن لیڈر شپ کا انتخاب کرے تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں