کوئٹہ،75 جوڑوں کی اجتماعی شادی ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے رخصت کیا

ہفتہ 24 فروری 2018 18:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے 75 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب ہوئی وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی فنڈ سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد ہوا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 75 دلہنوں کو رخصت کیا گزشتہ روز بوائے سکائوٹس میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی فنڈز سے کوئٹہ کے 75 جوڑوں کے اجتماعی شادیوں کی تقریب ہوئی جس پر کل لاگت کی تخمینہ 1 کروڑ90 لاکھ روپے تک آئی اور 25 جوڑوں کی شادی کی تقریب کچھ دن نصیر آباد ڈویژن میں ہو گی وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ سماجی بہبود کو یقین دہانی کرائی کہ اگر ہر ماہ تقریب ہو تو بھی ہم فنڈز فراہم کرینگے بعد میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے دلہنوں کو دیئے گئے جہیز کے سامان کا بھی معائنہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں