شہید کی موت قوم کی حیات ہے، شہداء زہری کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن قائم ہوا،مسلم لیگ (ن) بلوچستان

ملک اور صوبے کیلئے سیکورٹی فورسز نے عظیم قربانیاں دی ہیں،ملک کی خاطرپولیس ،لیویز،ایف سی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،مخلص کارکنا ن نے نواب ثناء اللہ زہری کاساتھ دے کر پارٹی کا پرچم بلند کیا ،ڈپٹی میئر محمد یونس لہڑی ودیگر مقررین کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

پیر 16 اپریل 2018 19:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ترجما ن اور ڈپٹی میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد یونس لہڑی ،سابقہ اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی سید جمال شاہ کاکڑ ،سابقہ میئر کوئٹہ عبدالرحیم کاکڑ ،مسلم لیگ (ن)کے رہنماء میر عثمان پرکانی ودیگر مقررین نے کہاکہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے، شہداء زہری کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن قائم ہوا،ملک اور صوبے کیلئے سیکورٹی فورسز نے عظیم قربانیاں دی ہیں،ملک کی خاطرپولیس ،لیویز،ایف سی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،مخلص کارکنا ن نے نواب ثناء اللہ زہری کاساتھ دے کر پارٹی کا پرچم بلند کیا اور انہیں وزارت اعلیٰ کے عہدے پرکامیاب کرایا،مسلم لیگ (ن )آج بھی ملک میں جمہوریت کی ترقی اور بحالی کیلئے کوشاں ہے،نواز شریف اور شہباز شریف آج بھی پسندیدہ لیڈر ہیں،یہ بات انہوں نے پیر کے روز نے شہداء زہری کی پانچویں برسی کی مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی، شہداء زہری کی پانچویں برسی کی مناسبت سے صوبہ بھر میں تعزیتی ریفرنس کاانعقاد،ایصال ثواب کیلئے دعا اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا،اس موقع پرمسلم لیگ (ن )کے صوبائی ترجمان اور ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ نے نواب ثناء اللہ زہری کاپیغام پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ تعزیتی ریفرنس میںپارٹی کارکنان کی شرکت شہداء زہری کیساتھ محبت اور نواب ثناء اللہ زہری کیساتھ یکجہتی کااظہار ہے، انہوں نے کہا کہ شہداء زہری نے اپنی جانوں کی قربانی دیکرامن دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے،آج بلوچستان امن کاگہوارہ ہے ،تمام طبقوں کا یکساں حقوق حاصل ہیں،میرے خاندان نے قربانی کی جو مثال قائم کی وہ تاریخ میں یادرکھا جائے گا، آج وطن کی حفاظت کیلئے مسلم لیگ( ن) کاہرورکر بلوچستان کا ہرجوان بابا سکندر جان زہری بن چکا ہے،دشمنوں کو ملک کاجانب میلی آنکھوں سے دیکھنے کی جرات بھی ختم ہوچکی جو ملکی اداروں اورشہداء کی قربانیوں کاثمر ہے،آج بھی مسلم لیگ ن جمہوریت اورترقی وخوشحالی کیلئے کوشاں ہے مگر( ن) لیگ کو عوام سے دور رکھنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوںگی، پہلے کی نسبت آج عوام زیادہ میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف اور مسلم لیگ ن پر اعتماد کاجو اظہار کررہے ہیں آئندہ انتخابات میں مخالفین کے خوابوں کو چکناچورکردے گی اورمسلم لیگ ن کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی، یونس بلوچ کاکہناتھا کہ شہداء زہری کی برسی کے موقع پر بلوچستان کے تمام صوبائی ہیڈکوارٹرزمیں تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیا جارہا ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ کاکہنا تھا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے اورہمیں اپنے شہداء پر فخرہے،انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے ،ان کاکہنا تھا کہ کوئٹہ میں اقلیتی وہزارہ برادری کے لوگوں کو شہید کیا گیا ان کیساتھ یک جہتی کااظہارکرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بلوچستان کے عوام اور کوئٹہ کے شہری دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کے عزائم کو روکیں گے،زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے کسی سے نہیں ڈریںگے ملک کیلئے تن من اوردھن کی قربانی دیںگے، اس موقع پر میر عثمان پرکانی کاکہنا تھا کہ2013کے انتخابات کے بعد نواب زہری کی قیادت میں صوبے میں انقلاب آیا ، آج نہ صرف جھالاوان بلکہ صوبے کے دوردراز علاقوں میں لوگ بآسانی سفر کررہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک او ر صوبے کیلئے عظیم قربانیاں دیںمیں انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پولیس ،لیویز، ایف سی اور پاک فوج کی کاوشوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو مشرف رجیم بھی ختم نہ کرسکی اور اس وقت بھی ہم نے حالات کابھرپور مقابلہ کیا، موجودہ ڈمی سیٹ اپ کچھ بھی کام نہیں کررہی لوگوں کیساتھ جھوٹ بولا جارہا ہے، صورتحال ابتر ہیانہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ حکومت بنانے کا موقع ملا تو بلوچستان دوسرا پنجاب ہوگا، اس موقع پر سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی جمال شاہ کاکڑنے کہا کہ آج خود احتسابی کادن ہے، پانچ سالہ دورحکومت میں ہم سے جو غلطیاں ہوئیں انہیں ٹھیک کرنا ہوگا،ان کاکہنا تھا کہ کاکہنا تھا کہ اقتدار آنی جانی چیز اور یہ حالات عارضی ہیں ، پاکستان کا مستقبل بلوچستان ہے اور اس صوبے کی ترقی امن کیساتھ مشروط ہے،انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کے جانے سے پارٹی ختم نہیں ہوگی ، ہمیں صرف مرکز اور صوبائی قیادت کے احکامات کاانتظار ہے ،انہوںنے تعزیتی ریفرنس منعقد کرنے پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں