سی بی اے بلوچستان کے صوبائی کابینہ کا این آر سی ٹریڈ یونین آر ٹی یو اسلام آباد سے اظہار تشکر

نوپ یونین کا پورے پاکستان میں گراس روٹ پر الیکشن کرانے کا فیصلہ دینا تاریخی فیصلہ ہے،منیر احمد رند

پیر 16 اپریل 2018 20:03

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) نوپ پاکستان سی بی اے بلوچستان کے صوبائی عبوری کابینہ کے صدر منیر احمد رند جنرل سیکرٹری کامریڈ نذر مینگل چیئرمین دوست محمد کاسی سینئر نائب صدر محمد سرور نائب صدر بسم اللہ پانیزئی سینئر جوائنٹ سیکرٹری محمد ثناء خان سیکرٹری نشرواشاعت نور احمد جام نے اپنے مشترکہ پریس ریلیز میں رجسٹرار این آر سی ٹریڈ یونین آر ٹی یو اسلام آباد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ نوپ یونین کا پورے پاکستان میں گراس روٹ پر الیکشن کرانے کا فیصلہ دینا تاریخی فیصلہ ہے فیصلہ کو بھرپور سراہتے ہیں انھوں نے کہا کہ نوپ پاکستان کے مخلص ایماندار نڈر بے باق قائدین کی مسلسل کوششوں کاوشوں کا نتیجہ ہے گراس روٹ پر الیکشن کے انعقاد پر محکمہ ڈاک کے کارکنوں میں مسرت خوشی کی کیفیت پائی جارہی ہے اور نوپ میں ان مفاد پرست نام نہاد ڈیکٹیٹر نمائندوں کے نیندے حرام ہوکر رہ گئی ہے یہ ہی لوگ الیکشن کرانے کے سامنے رکاوٹ بنتیتھے جن کو بے حد آگئی ہے کہ کارکن برائے راست جمہوری طریقے سے اپنے ووٹ کے ذریعے سے حقیقی مخلص ایماندار جدوجہد کرنے والے نمائندوں کوچنے تاکہ آنے والے وقت میں محنت کشوں کے اجتماعی مفادات مسائل حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کرسکے اس کے لئے ایک بلند شعور کی ضرورت ہے محنت کش طبقی اپنی اتحاد یکجہتی سے طبقاتی کردار سے ہر چیز کی بدل و تبدیل کرسکتا ہے بلکہ جیت سکتا ہے۔

؁

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں