اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے آل بلوچستان این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات

پیر 16 اپریل 2018 20:55

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی سے آل بلوچستان این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین کی قیادت میں پیر کے روز یہاں ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمد خان ، اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال اور رکن صوبائی اسمبلی معصومہ حیات بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران این ٹی ایس متاثرین نے اسپیکر اسمبلی کو احتجاج پربیٹھے این ٹی ایس پاس امیدواروں کے مطالبات اور مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا ۔ اسپیکر اسمبلی نے وفد کے مسائل و مشکلات کو غورسے سنا اور کہا کہ این ٹی ایس معاملات کو ایوان کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ہے اور کمیٹی اپنی سفارشات 19 اپریل 2018 کو ایوان میں پیش کرے گی ۔ اسپیکر نے وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں