بے روزگاری کا خاتمہ اور لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانا ہماری اولیں ترجیح، بلوچ قومی حقوق کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے، میر اصغر رند

منگل 17 اپریل 2018 19:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے کہا کہ بے روزگاری کا خاتمہ اور لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانا ہماری اولیں ترجیح ہے بلوچ قومی حقوق کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے ہمارا ایجنڈا معاشی خوش خالی ،سماجی انصاف ،قومی و طبقاتی استحصال کے خلاف جمہوری رویوں و رجحانات کی آبیاری، معاشی ناہمواریوں کا خاتمہ ،برابری کی بنیادی اصولوں کو فروغ دیکر انصاف پر مبنی سماج ہماری سیاسی جدوجہد کا مرکز و محور ہے جس کیلئے اپنی تماتر توانائیاں صرف کریں گے ان خیالات کا اظہار کلاتک ،ناصر آباد، نودز و دیگر علاقوں کے وفود سے الگ الگ ملاقات کے دوراں کیا انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آآئند ہے کہ کلاتک سے لیکر ناصر آباد خیر آباد ہوت آباد تک سیاسی و سماجی کارکناں ہمارے ساتہ مل رہے ہیں انشااللہ ان علاقوں کے نوجوان کو مایوس نہیں کیا جائے گا جس طرح تمپ اور مند دشت کے ہزاروں نوجوانوں کو اپنے دور میں ملازمتیں فراہم کی ہیں اسی طرح کامیابی کے بعد کلاتک سے ہوت آباد تک کے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ کہ کارکن پارٹی کے ریڑ کی ہڈی کے مانند ہوتے ہیں کارکنوں کی پارٹی کیلئے محنت و جدوجہد آکسیجن کا کردار ادا کرتی ہے پارٹی کیلئے سیاسی کارکنوں کی کوشش و کاوشیں ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں بی این پی عوامی نے ہمیشہ اپنی ترجیحات میں سیاسی کارکنوں کو سرفہرست رکہا انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو بی این پی عوامی کی صورت میں ایک بہتریں سیاسی پلیٹ فارم میسر ہے جو بلوچ قوم کی مجموعی قومی مفادات کی تحفظ کی بہر پور صلاحیت رکہتی ہے عوام کو منظم کر کے جدید و سائنٹفک انداز میں عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق اپنی پالیسیوں کو عوامی خواہشات کو مدنظر رکہتے ہوئے مرتب کریں گے تا کہ عام عوام کی رائے اس میں شامل ہو انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کی کامیابی مظلوم و محنت کش عوام کی داد رسی کیلئے ہے ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ کارکنوں کو ان کا جائز مقام دیں تا کہ وہ یکسو ہو کر بلوچ قومی و طبقاتی استحصال ،ساحل و وسائل ، قومی تشخص، بلوچ قوم کی بقا کیلئے انصاف کے زریں اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اس جدوجہد کو اپنی منزل مقصود پر پہنچا دیں جس کا آغاز بلوچ قوم نے شعوری بنیاد پر استوار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری بقا جمہوریت و پارلیمانی سیاسی جدوجہد میں مضمر ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ حقیقی جمہوری و پارلیمانی معاشرے میں سیاسی کارکن پارٹی کو ایندہن فراہم کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بی این پی عوامی میں سیاسی کارکنوں کی قدر و منزلت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے نہ ہی اپنے کارکنوں کو کبہی فراموش کریں گے کارکنوں کا ہم پر اعتماد اس بات کی غماز ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں