کوئٹہ ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا طوفانی بارشوں کی تباہ کاریوں کی وجہ سے رہائشی علاقوں کے شہریوں کی تکالیف پر اظہار افسوس

منگل 17 اپریل 2018 21:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں گزشتہ روزطوفانی بارشوں کی تباہ کاریوں کی وجہ سے کوئٹہ شہر اور مضافات کے رہائشی علاقوں کے شہریوں کی تکالیف پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت،محکمہ بلدیات اور میٹروپولیٹن کی عدم توجہی کی وجہ سے سڑکیںتالاب کا منظر اور گلی محلے کچروں سے بھر گئے ہے ،جگہ جگہ تعفن اور گندگی کی وجہ سے شہری سخت پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ سیلابی نالوں کی بندش کی وجہ سے پہاڑوں سے آنے والا پانی گھروں میں داخل ہوکرنظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔

بیانمیں کہا گیا کہ صوبائی حکومت ،محکمہ شہری ترقی،محکمہ بلدیات اور میٹروپولیٹن کے منصوبوں میںشدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی حکمت عملی موجود نہیں،نہ ہی سال بھر میں سیلابی نالوں کی صفائی کی طرف کسی طرح کی توجہ دی جاتی ہیں حالانکہ ضروری ہیں کہ صوبائی حکومت کی نگرانی میں سال میں 3سے 4مرتبہ سیلابی نالوں کی صفائی کی جائے مگر یہاںسالوںاس طرف توجہ نہیںدی جاتی جسکی وجہ سے سیلابی نالے گندگی اور کچروں سے بھر گئے ہیں جو شدیدبارشوں کے نتیجے میں شہر کے گلی کوچوں میں پھیل کر مختلف امراض پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ یہی صورتحال مضافات کے ساتھ بھی ہیں ہزارہ ٹاون اور گرد و نواح کے رہائیشوں کو پہاڑ سے آنے والا ریلہ پریشانی سے دوچار کرکے رکھ دیتے ہیںکرخسہ میں چھوٹے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے افراف سے جمع ہونے والا پانی سیلابی ریلے کی صورت میں ہزارہ ٹاون اور گرد نواح کے مکینوں کے لئے ایک عذاب بن گیا ہے،بارش رحمت ہیں جس کے برسنے پر شکر ادا کرنا چاہیئں مگر یہاں بد انتظامی اور منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے یہ رحمت شہریوں کیلئے زحمت بن چکی ہیں،بیان میں شہر کی صفائی و ستھرای کیلئے فوری طور پر کاروائی اور عوام کو موجودہ صورتحال سے نجات دلانے کا مطالبہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں