بلوچستان کمیونٹی اساتذہ کا اپنے حقوق کیلئے احتجاج 9واں روز بھی جاری

منگل 17 اپریل 2018 21:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) بلوچستان کمیونٹی اساتذہ کا اپنے حقوق کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 9واں روز بھی احتجاج جاری رہا ،2007میں بھرتی کرنیوالے کنٹریکٹ کمیونٹی اساتذہ اب بھی کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ،مستقلی کا معاہدہ تین سال تھا لیکن بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن نے کمیونٹی اساتذہ کی مستقلی میں بار بار رکاوٹ پیدا کئے ہیں اور تنخواہ بھی عام مزدور کی طرح نہیں مل رہی ہے ،بحیثیت اساتذہ کی اب بھی تنخواہ لینے کی پرسنل اکائونٹ نہیں ہے ،بحیثیت اب بھی 10ہزار روپے پر ڈیوٹی دے رہے ہیں ،یہ تو اساتذہ کی معاشی قتل عام ہے اور تعلیم دشمنی کا ثبوت ہے جو کمیونٹی اساتذہ کیساتھ ہورہاہے 633کمیونٹی سکولز کو بی ،آئی ایم ایس کو ڈ بمعہ نوٹیفکیشن گورنمنٹ نے الاٹ کئے ہیں لیکن اساتذہ اب بھی کنٹریکٹ پر رکھے ہیں اور کمیونٹی اساتذہ کی تنخواہیں گورنمنٹ آف بلوچستاب بذریعہ بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے ترو سے تنخواہ ادا کررہے ہیں لیکن کمیونٹی اساتذہ پر بدقسمتی سے بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن کی ناقص پالیسی جیسے مسلط کئے ہیں ،کمیونٹی اساتذہ کی مستقلی تک احتجاج جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں