کوئٹہ،دکی میں کوئلہ نکالتے ہوئے ٹرالی کی زد میں آکر ایک کانکن جاں بحق اور 4 زخمی

منگل 17 اپریل 2018 21:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) دکی کے علاقے میں کوئلہ نکالتے ہوئے ٹرالی کی زد میں آکر ایک کانکن جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان سے کانکن کوئلہ نکال رہے تھے کہ اچانک ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کی وجہ سے اس کی زد میں آکر ایک کانکن جاں بحق جبکہ4 زخمی ہو گئے زخمی اور ہلاک ہونیوالے کانکنوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں