جمعیت علماء اسلام نے سانحہ مستونگ کے شہداء کی یادمیں 12مئی کوشہداء اسلام کانفرنس کااعلان کردیا

منگل 17 اپریل 2018 21:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام نے سانحہ مستونگ کے شہداء کی یادمیں 12مئی کوشہداء اسلام کانفرنس کااعلان کردیا،اس بات کااعلان مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیااجلاس میںملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،حافظ محمدابراہیم لہڑی،سردارزادہ میرسعیداحمدخان لانگو،حاجی محمدانورشاہوانی سمیت قلات،منگوچرودیگرعلاقوں کے سینئرارکان نے شرکت کی،اجلاس میں شہدائے اسلام کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں حافظ محمدابراہیم لہڑی کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی جوجلسہ گاہ اوراسٹیج تیارکرے گی اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں اورکامیابی کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیںاجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کانفرنس سے متعلق دیگرمعاملات کوصوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میںحتمی شکل دی جائے گی،اجلاس سے مولاناعبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،حافظ محمد ابراہیم لہڑی،سردارزادہ میرسعیدلانگو،حاجی محمدانورشاہوانی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ مستونگ کے شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائے گاشہداء کی قربانی کی بدولت اب پورے علاقے میں بیداری آگئی ہے اورجمعیت کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جمعیت مقبول جماعت بن کرابھری ہے انہوںنے کہاکہ 12مئی کومنگو چرمیں تاریخ سازشہدائے اسلام کانفرنس ہوگی جس سے مولانافضل الرحمن خصوصی خطاب کریں گے کانفرنس میں پچاس ہزارسے زائدافرادشرکت کریں گے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کے استقبال کے لئے دس ہزارگاڑیوں پرمشتمل جلوس نکالاجائیگا12مئی اسلامی انقلاب کادن ثابت ہواجمعیت کے کارکن اورہرسطح کے ذمہ داران قائدجمعیت کے دورے کی کامیابی کے لئے جدوجہدتیزکریںمستونگ،قلات،خضدار،نوشکی ودیگرقریبی علاقوں سے ہزاروں کارکنوں کاسیلاب آئے گاانہوںنے کہاکہ منگوچراورقلات سے ماضی میں بھی کئی بارجمعیت نے کامیابی حاصل کی ہے لیکن گزشتہ الیکشن میں جمعیت کوہروایاگیاآئندہ الیکشن میں عوامی طاقت سے بھرپورکامیابی حاصل کریں گے کانفرنس کے انعقادسے علاقے پرمثبت اثرات پڑیں گے جس میں جمعیت اپنی عوامی طاقت کامظاہرہ کرے گی کارکن قائدجمعیت کے دورے کی کامیابی کے لئے ابھی سے تیاریاں تیزکریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں