کوئٹہ، تحریک انصاف قوم پرست جماعت کی جانب سے پیدا ھونے والا خلا ہر حال میں پورا کرنے کی کوشیش کریگی ،قاسم خان سور

قوم پرست جماعت نے کوئٹہ شہر سے اکثریتی نشستیں جیتی تھی لیکن کوئٹہ شہر کی فلاح و بہبود و ترقی کے لئیے کوئی اقدامات نہیں کئیے آج پورے شہر میں کچرے کا ڈھیر لگا ھوا ھے،صوبائی سیکرٹری جنرل کا بیان

جمعرات 19 اپریل 2018 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری جنرل قاسم خان سوری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم وردگ،سینئیر رہنما ء نوابزادہ امین الللہ رئیسانی نے گزشتہ روز پارٹی کی فعالیت اور آنے والے الیکشن کی تیاری سے متعلق اپنے بیان میں کہا ھے کہ پاکستان تحریک انصاف قوم پرست جماعت کی جانب سے پیدا ھونے والا خلا ہر حال میں پورا کرنے کی کوشیش کریگی قوم پرست جماعت نے کوئٹہ شہر سے اکثریتی نشستیں جیتی تھی لیکن کوئٹہ شہر کی فلاح و بہبود و ترقی کے لئیے کوئی اقدامات نہیں کئیے آج پورے شہر میں کچرے کا ڈھیر لگا ھوا ھے اس کے علاوہ سیوریج کا مسئلہ اور پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کریگا ھے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں کا کہنا تھا کہ آج وہی قوم پرست عوام کو ایک بار پھر سبز باغ دکھانے کی کوشیش کررھے ھیں اور پھر کسی اور کے پیچھے کھڑے ھوکر قوم پرستی کا راگ آلاپ رھے ھیں کوئٹہ سٹی کے این این ای اور حکومت میں ھونے کے باوجود کوئٹہ شہر جو کھنڈرات میں تبدیل کیا گیا اور رہی سہی کار قوم پرست جماعت کے مئیر نے پوری کردی ھے رہنماں کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری تیاری سے الیکشن میں اتریں گے اس سلسلے میں جلد اعلی قیادت اور صوبائی صدر کو الیکشن مہم کے بارے میں مکمل بریفنگ دی جائے گی اس موقع پر صوبائی رہنماں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ووٹ اندراج کے عمل کو یقینی بنائیں اور زیادہ سے زیادہ اپنے گھر کے افراد کا ووٹ اندراج کروائے ان کا کہنا تھا کہ پرامن ، ترقی یافتہ، پڑھا لکھا بلوچستان ہماری منزل ھے ماضی کی طرح ہم عوام کو صرف نعروں پر نہیں بلکہ حقیقی جدوجہد اور خدمت سے ثابت کریں گے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد پارٹی ھے جو نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ھے انہوں نے گزشتہ روز چیرمین عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ھوئے کہا کہ چیرمین عمران خان کا پارٹی سے کرپٹ عناصر کو نکالنے کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ھے کسی کو بھی پارٹی ڈسپلن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گے صوبائی صدر بلوچستان نے پورے صوبے میں پارٹی کو فعال کیا ھے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں