کوئٹہ ،عوام ضروریات زندگی سے محروم کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور،اصغرخان اچکزئی

قدرتی نعمتوں سے مالا مال جنت نظیر گلستان کو دوبارہ خوشحال پرامن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے گئے ،صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ تحصیل گلستان کے عوام آج بھی تمام تر ضروریات زندگی سے محروم اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں صوبے کی خوشحال ترین علاقہ جو قدرت کی تمام نعمتوں سے مالا مال ‘ صحت ‘ تعلیم ‘ گلہ بانی زراعت کے بہترین انتظام اور اولس پرامن زندگی ‘ بھائی بندی ‘ اقدار اور روایات کے امین طرز معاشرے کے مالک تھے لیکن بد قسمتی سے سابقہ حکومتوں نے ی ہاں کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید بڑھا دیئے صحت ‘ تعلیم کی جو سہولیات 40 سال پہلے یہاں موجود تھی وہآج کے جدید دور میں ناپید ہو چکے زراعت اور گلہ بانی طویل خشک سالی کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے رہی سہی کسر بجلی کی غیراعلانیہ اور خود ساختہ لوڈشیڈنگ نے پوری کردی جبکہ قبائلی عداوتوں ‘ رنجشوں کی وجہ سے برادر اور دوست قبیلے دست و گریبان ہیں بیان میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی امن ‘ ترقی و خوشحالی کے لئے جہد کرتی چلی آرہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پارٹی اپنے اولس کے اعتماد کی بدولت صوبہ بھر بالخصوص جنت نظیر وطن گلستان کو دوبارہ خوشحال پرامن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی پارٹی قیادت گھر گھر قربہ قربہ فکر باچا خان کو وسعت دینے کے لئے عوام سے رابطہ اور فعال تنظیم اور ربط کو بروئے کار لائے گی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدراصغرخان اچکزئی ‘ مرکزی ‘ صوبائی ‘ پارلیمانی و ضلعی ذمہ داران اتوار 22 اپریل صبح 10 بجے عبدالرحمان زئی بازار میں باچا خان مرکز گلستان کے افتتاح کے موقع پر پارٹی ذمہ داران اور سینئر اراکین سے خطاب کریں گے دریں اثناء باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان کے مطابق اے این پی تحصیل کاریزات جنرل باڈی کا اجلاس آج جمعہ 20 اپریل جبکہ ضلع پشین جنرل باڈی اجلاس اتوار 22 اپریل ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشین میں طلب کیا گیا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں