کوئٹہ،لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی

جمعہ 20 اپریل 2018 17:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی مرمت کے سلسلے میں 21اپریل کوسریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازارفیڈرشام چاربجے سے شام چھ بجے تک بجلی بندہوگی ۔اسی طرح 22اپریل کو(بروزاتوار) شیخ ماندہ گرڈکے جبل نور، کڈنی، نوحصار، چشمہ، کچلاک II، ایف سی ، بیوٹمز، ریگی، خروٹ آباد، واپڈاہسپتال، دوستین فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے ۔

سریاب گرڈکے جائنٹ روڈفیڈر12بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گی نیز اُسی روزمری آبادگرڈکے گلستان روڈاورسریاب گرڈکے اولڈسیٹلائٹ ٹائون فیڈرزشام چاربجے سے شام چھ بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے ائیرپورٹ روڈ، واسا، پی اے ایف، ویسٹرن بائی پاس، کچلاکI، سی ٹی ایس، عمر اوراغبرگ فیڈرزدوپہر2بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

23اپریل کو انڈسٹریل گرڈکے پشتون آبادایکسپریس، اولڈاورنیو پشتون آبادفیڈرزصبح 11بجے سے ایک بجے دن تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے عالم خان اوراولڈسمنگلی فیڈرسے صبح11بجے تا دوپہر2بجے ۔

سریاب گرڈکے کرانی فیڈرایک بجے سے سہ پہر3بجے نیزسریاب گرڈکے جان محمدفیڈرسہ پہر3بجے تا شام 5بجے بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں 22اپریل کولورالائی اور مستونگ گرڈسے صبح10بجے تاسہ پہر3بجے جبکہ 23اپریل کو گوال حیدرزئی، پنجپائی ،کردگاپ ،مل ،نوشکی اور دالبندین گرڈسٹیشنوںسے صبح10بجے تا سہ پہر3بجے نیز جھل مگسی،گنداخہ گرڈسے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں