بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے بیورکریسی کے اعلی ٰ افسران کا علامتی واک آئوٹ ، میر سرفراز بگٹی کی معذرت کے بعد احتجاج ختم کردیا

جمعرات 17 مئی 2018 22:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے بیورکریسی کے اعلی ٰ افسران کا علامتی واک آئوٹ ، میر سرفراز بگٹی کی معذرت کے بعد احتجاج ختم کردیا جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ بازئی ، انتظامی محکموں کے سیکرٹریز سمیت دیگر اعلی حکام نے اپنے ساتھ حکومتی اراکین کے روئیے کے خلاف کے خلاف علامتی واک آئوٹ کیا ،جس کے بعد صوبائی وزیرداخلہ نے ایوان میں اپنی اور رکن صوبائی اسمبلی میر خالد لانگو کی جانب سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ساتھ ملکر کر کام کرنا ہے کبھی کبھار ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیںمیرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنہیں تھا اگر میرے روئیے سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معذرت خواہ ہوں میں تحریک استحقاق بھی لایا تھا مگر وہ بھی ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں ، جس کے بعد بیورکریسی کے افسران نے احتجاج ختم کردیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں