کالا باغ ڈیم کیلئے آواز بلند کرنے والوں کو اے این پی کی سنگین دھمکی

کالاباغ ڈیم جیسے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہونگے،عوامی نیشنل پارٹی

جمعہ 8 جون 2018 22:28

کالا باغ ڈیم کیلئے آواز بلند کرنے والوں کو اے این پی کی سنگین دھمکی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہاگیاہے کہ کالاباغ ڈیم جیسے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی انتہائی خطرناک نتائج برآمدہونگے یہ ایک ناقابل عمل منصوبہ ہے ملک کی تین اکائیاں اس کی تعمیر کے خلاف قراردادیں پاس کرچکی ،اس ایشو کو اٹھا کر کچھ قوتیں بڑے صوبے کی حمایت حاصل کرنے اور منظور نظر پارٹیوں کی ووٹ بینک اور ہمدردیاں بڑھانے ’’پری پول رگنگ‘‘ کیلئے راہ ہموار کررہی ہے جو کسی صورت قابل قبول عمل نہیں باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہاگیاکہ کالاباغ ڈیم منصوبہ فیڈریشن کے حق میں نہیں متنازعہ ایشو کو ایک ایسے وقت میں اٹھایاجارہاہے جب ملک میں عام انتخابات کااعلان ہوچکا وقت کی انتخاب کو دیکھتے ہوئے محسوس ہورہاہے کہ منظورنظرپارٹی کے ووٹ بینک اور ہمدردیاں بڑھانے کیلئے اس طرح کے قبل ازانتخاب دھاندلی کی راہ ہموار کی جارہی ہے بیان میں کہاگیاکہ کالاباغ ڈیم پشتونخوا کیلئے کالا اور پنجاب کیلئے باغ ہے کیونکہ اس کی تعمیر سے نوشہرہ ،مردان ،چارسدہ ،پشاور سمیت کئی اضلاع ڈوب کر سم وتھور کا شکار ہوجائینگے اور دوئم یہ کہ سندھ بنجر بن جائے گا بیان میں کہاگیاکہ کالاباغ ڈیم ایک ناقابل عمل منصوبہ ہے لہٰذاء اس طرح کے متنازعہ ایشوز کو چھیڑنے سے امن وامان ،بدامنی وبے روزگاری کے ہاتھوں لاچار بے بس عوام مزید ایک دوسرے سے متنفر ہوجائینگے ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی ایشوز کو پارلیمنٹ میں زیربحث لاکر اس پررائے اور افہام وتفہیم کے ذریعے کوئی قابل قبول حل نکالاجائے نہ کہ عدالتی احکامات کے ذریعے ایسے متازعہ ایشوز کو نہ چھیڑاجائے ،بیان میں کہاگیاکہ اگر بجلی کی پیدوار بڑھانامقصود ہے تو بھاشا ڈیم ،کٹزرہ ڈیم کالاباغ ڈیم سے زیادہ بجلی پیدا کرسکے گااور اس کی عمر کالاباغ ڈیم سے زیادہ لاگت کم اور پیدوار کئی گنازیادہ ہے بیان میں کہاگیاکہ عوامی نیشنل پارٹی شروع دن سے اس حوالے سے واضح موقف رکھتی ہے اور کسی صورت پشتونوں اور دیگر محکوم قومیتوں کے مفادات کے برخلاف عمل کی اجازت نہیں دے سکتی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں