ڈالر بائونڈز کااجراء سوموار سے سے شروع کردیاجائے گا،او ای سی ڈی کے تحت 102ممالک کے درمیان ہونیو الے معاہدے کے تحت تمام ممالک ایک دوسرے کے شہریوں کے فارن اکائونٹس اور اثاثوں کی تفصیلات ایک دوسرے کو بتانے کے پابند ہونگے، ممبر ایف بی آر ڈاکٹر اقبال کا کوئٹہ چیمبر کے اراکین سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)ان لینڈریونیو پالیسی کے ممبر کے ڈاکٹر محمد اقبال نے کہاہے کہ ڈالر بائونڈز کااجراء سوموار سے سے شروع کردیاجائے گا،او ای سی ڈی کے تحت 102ممالک کے درمیان ہونیو الے معاہدے کے تحت تمام ممالک ایک دوسرے کے شہریوں کے فارن اکائونٹس اور اثاثوں کی تفصیلات ایک دوسرے کو بتانے کے پابند ہونگے ،اس سلسلے میں کام ماہ ستمبر میں شروع کردیاجائے گا ایمنسٹی سکیم فارن کرنسی اکائونٹس ہولڈرز اور اثاثہ جات رکھنے والوں سمیت ملک کے اندر اثاثہ جات اور رقوم رکھنے والوں کیلئے سنہری موقع ہے جس سے شہریوں سمیت ملک کو بھی فائدہ ملے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان میں چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور ممبران کے ہمراہ منعقدہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل چیمبرآف کامرس کے صدر عبدالصمد ،سینئر نائب صدر حاجی محمدایوب خلجی اور دیگر عہدیداران اور ممبران نے مہمان کااستقبال کیا ۔صدر چیمبرآف کامرس عبدالصمد کا اس موقع پر کاکہناتھاکہ چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری نے صوبے میں قانونی تجارت کے فروغ کیلئے بھرپور کرداراداکیاہے بلکہ اسی کی کوششوں سے صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کی بہت بڑی تعداد ٹیکس دہندگان کی لسٹ میں شامل ہوئی ہے اسی لئے رکھے گئے 18ارب روپے کے ٹارگٹ کو بھی حاصل کرلیاگیاہے ہم ایمنسٹی اسکیم کو ایک بہترین سکیم سمجھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اس سے بلوچستان سمیت ملک بھر کے سرمایہ کار ،صنعت کار اور تاجر مستفید ہونگے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں